وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور ایودھیا دھام میں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ایودھیا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے تقریباً 11,100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ اور پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹوں سے متعلق تقریباً 4600 کروڑ روپے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے از سر نو تعمیر شدہ ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اور نئی امرت بھارت ٹرینوں اور وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے ریلوے کے کئی دیگر منصوبے بھی قوم کے نام وقف کئے۔ اس کے بعد انہوں نے نو تعمیر شدہ ایودھیا ہوائی اڈے کا بھی افتتاح کیا۔ ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایودھیا دھام میں آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، اپنے روڈ شو کے دوران اس مقدس شہر میں موجود جوش و خروش کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا 22 جنوری کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ میں ہندوستان کے ہر ذرّے اور فرد کا عقیدت مند ہوں، میں بھی آنے والے رام مندر میں پران پرتشٹھا کے دن کے لیے بے تاب ہوں۔
وزیر اعظم نے 30 دسمبر کی اہمیت کا ذکر کیا، کیونکہ نیتا جی سبھاس چندر بوس نے 1943 میں اسی دن انڈمان میں ترنگا لہرایا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آزادی کی تحریک سے جڑے ایک ایسے مبارک دن پر، آج ہم امرت کال کے عزم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت مہم کو ایودھیا سے نئی توانائی مل رہی ہے۔ انھوں نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایودھیا کے لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پروجیکٹ ایودھیا کو قومی نقشے پر دوبارہ مرتسم کرنے کا کام کریں گے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ورثے کی دیکھ بھال ترقی کی نئی بلندیوں کو سر کرنے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج کا ہندوستان قدیم اور جدید دونوں کو شامل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘ انھوں نے 4 کروڑ غریب شہریوں کے لئے پکے مکانات، ڈیجیٹل انڈیا میں پیش رفت کے ساتھ مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش؛ 30000 سے زیادہ پنچایت بھونوں کے ساتھ کاشی وشوناتھ دھام ؛ 315 سے زیادہ میڈیکل کالجوں کے ساتھ کیدار دھام کے احیاء؛ ہر گھر جل کے ساتھ مہاکال مہالوک؛ بیرون ملک سے ورثے کے نمونوں کی واپسی، خلا اور سمندر میں حاصل کامیابیوں کے ساتھ رام للا کے عظیم الشان مندر کو جوڑکر اس نکتے کی وضاحت کی۔
انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آنے والے پران پرتشٹھا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ترقی کا جشن ہے، کچھ دنوں کے بعد روایت کا تہوار ہوگا، آج ہم ترقی کی شان دیکھ رہے ہیں، کچھ دنوں کے بعد ہمیں وراثت کی روحانیت کا احساس ہوگا۔ ترقی اور ورثے کی یہ اجتماعی طاقت ہندوستان کو 21ویں صدی میں آگے لے جائے گی۔ ایودھیا کی قدیم شان کا ذکر کرتے ہوئے، جیسا کہ خود مہارشی والمیکی نے بیان کیا ہے، وزیر اعظم نے اسے جدیدیت سے جوڑکر اس شان کو واپس لانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ایودھیا، نہ صرف اودھ خطہ، بلکہ پورے اتر پردیش کی ترقی کو نئی سمت دے گا۔‘‘ انہوں نے عظیم الشان مندر کے تناظر میں اس مقدس شہر میں آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کے متوقع اضافہ کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ مانگ کو پورا کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے ایودھیا ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی کے نام پر رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی والمیکی کی رامائن علم کی وہ راہ ہے جو ہمیں شری رام سے جوڑتی ہے۔ جدید ہندوستان میں مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہمیں ایودھیا دھام اور عظیم الشان نئے رام مندر سے جوڑ دے گا۔ پہلے مرحلے میں ہوائی اڈہ سالانہ 10 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکتا ہے اور دوسرے مرحلے کے بعد مہارشی والمیکی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سالانہ 60 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایودھیا دھام ریلوے اسٹیشن 10 ہزار لوگوں کو ہینڈل کرتا ہے، اب تعمیر نو کے بعد یہ 60 ہزار تک مسافروں کو سنبھال سکے گا۔ اسی طرح انہوں نے بتایا کہ رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ اور شری رام جنم بھومی پتھ، کار پارکنگ، نئے میڈیکل کالج، سریو جی کی آلودگی کو روکنے، رام کی پیڑی کی شکل و صورت کو تبدیل کرنے، گھاٹوں کے اپ گریڈیشن، قدیم کنڈوں کی تزئین و آرائش، لتا منگیشکر چوک، ایودھیا کو نئی شناخت دے رہے ہیں اور مقدس شہر میں آمدنی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے وندے بھارت اور نمو بھارت کے بعد نئی ٹرین سیریز ’امرت بھارت‘ ٹرینوں کے بارے میں بتایا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ پہلی امرت بھارت ٹرین ایودھیا سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے یوپی، دہلی، بہار، مغربی بنگال اور کرناٹک کے لوگوں کو آج یہ ٹرینیں ملنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غریبوں کی خدمت کے اس احساس کو اجاگر کیا جو جدید امرت بھارت ٹرینیں چلانے میں جاگزیں ہے۔وہ لوگ جو اکثر اپنے کام کی وجہ سے لمبی دوری کا سفر کرتے ہیں، اور جن کی اتنی آمدنی نہیں ہے، وہ بھی جدید سہولیات اور آرام دہ سفر کے حقدار ہیں۔ ان ٹرینوں کو غریبوں کی زندگی میں وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس کردار کو بھی اجاگر کیا جو وندے بھارت ٹرینیں ترقی کو ورثے سے جوڑنے میں ادا کر رہی ہیں۔ ملک کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کاشی سے چلی۔ آج وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں ملک کے 34 روٹوں پر چل رہی ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وندے بھارت کاشی، کٹرا، اجین، پشکر، تروپتی، شرڈی، امرتسر، مدورئی، جیسے ہر بڑے عقیدت کے مرکز کو جوڑتا ہے۔ اسی سلسلے میں، آج ایودھیا کو وندے بھارت ٹرین کا تحفہ بھی ملا ہے ۔‘‘
وزیر اعظم نے ملک کے تمام حصوں میں ’یاتراؤں‘ کی قدیم روایات کا ذکر کیا اور کہا کہ ایودھیا دھام میں جو سہولیات دستیاب کرائی جا رہی ہیں اس سے عقیدت مندوں کی دھام یاترا زیادہ آرام دہ ہو جائے گی۔
وزیر اعظم نے تمام 140 کروڑ ہندوستانیوں سے شری رام جیوتی روشن کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’یہ تاریخی لمحہ خوش قسمتی سے ہم سب کی زندگیوں میں آیا ہے۔ ہمیں ملک کے لیے ایک نیا عزم کرنا ہے اور اسے نئی توانائی سے پُر کرنا ہے۔‘‘ پران پرتشٹھا کے لیے ہر کسی کی حاضری کی خواہش کو ذہن میں رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نے سبھی سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ 22 جنوری کے پروگرام کے بعد ہی ایودھیا کے دورے کی منصوبہ بندی کریں، کیونکہ یہ سیکورٹی اور انتظامات کے نقطہ نظر سے اہم ہے۔ انہوں نے سب سے کہا کہ وہ 23 جنوری کے بعد اپنے دورے کی منصوبہ بندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 550 سال انتظار کیا، کچھ اور انتظار سہی۔
ایودھیا کے لوگوں کو مستقبل میں لاتعداد یاتریوں کی آمد کے لیے تیار رکھنے کی بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے صفائی پر اپنا زور دہرایا اور ان سے کہا کہ وہ ایودھیا کو ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر بنائیں۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ ’’عظیم الشان رام مندر کے لیے، 14 جنوری، مکر سنکرانتی کے دن سے ملک بھر کے یاتری مقامات پر صفائی کی ایک بڑی مہم شروع کی جانی چاہیے۔‘‘
وزیر اعظم نے اُجولا گیس کنکشن کے 10 کروڑ استفادہ کنندگان کے گھر جانے کا اپنا تجربہ بھی بیان کیا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یکم مئی 2016 کو یوپی کے بلیا ضلع سے شروع ہونے والی اُجولا اسکیم نے دھواں سے حفاظت کرنے میں بہت سی خواتین کی مدد کی ہے اور ان کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں 18 کروڑ گیس کنکشن فراہم کئے گئے جن میں 10 کروڑ مفت کنکشن بھی شامل ہیں، جبکہ اس سے پہلے 50-55 سالوں میں صرف 14 کروڑ کنکشن فراہم کیے گئے تھے۔
وزیراعظم نے پوری قوت سے عوام کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کل کچھ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی میں اتنی طاقت کیوں ہے؟ مودی کی گارنٹی میں اتنی طاقت ہے، کیونکہ مودی وہی کرتا ہے جو وہ کہتا ہے۔ آج ملک کو مودی کی گارنٹی پر بھروسہ ہے، کیونکہ مودی جو گارنٹی دیتے ہیں اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ایودھیا کا یہ شہر بھی اس کا گواہ ہے۔ اور آج میں ایک بار پھر ایودھیا کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس مقدس مقام کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘‘
منصوبے کی تفصیلات
ایودھیا میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا
وجود میں آنے والے شری رام مندر تک رسائی کو بڑھانے کے لیے، وزیر اعظم نے ایودھیا میں چار نئی تعمیر شدہ، چوڑی اور خوبصورت سڑکوں – رام پتھ، بھکتی پتھ، دھرم پتھ اور شری رام جنم بھومی پتھ کا افتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے کئی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا جو شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کریں گے اور ایودھیا اور اس کے آس پاس کے عوامی مقامات کو خوبصورت بنائیں گے۔ جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں راجرشی دشرتھ خود مختار ریاستی میڈیکل کالج شامل ہیں۔ ایودھیا-سلطان پور روڈ-ایئرپورٹ کو جوڑنے والی چار لین سڑک؛ اینچ ایچ-27 بائی پاس مہوبرا بازار ہوتے ہوئے ٹیڑھی بازار شری رام جنم بھومی تک چار لین والی سڑک؛ شہر بھر میں کئی خوبصورت سڑکیں اور ایودھیا بائی پاس؛ این ایچ- 330 اے کا جگدیش پور-فیض آباد سیکشن؛ مہولی-باراگاؤں-ڈیوڑھی روڈ اور جسر پور-بھاؤپور-گنگارامن-سریش نگر روڈ کو چوڑا اور مضبوط کرنا، پنچکوسی پریکرما مارگ پر بڑی بوا ریلوے کراسنگ پر آر او بی ؛ پکھرولی گاؤں میں ٹھوس کچرے کا ٹریٹمنٹ پلانٹ؛ اور ڈاکٹر برج کشور ہومیو پیتھک کالج اور اسپتال میں نئی عمارتیں اور کلاس روم وغیرہ شامل ہیں۔وزیر اعظم نے مکھیہ منتری نگر سریجن یوجنا کے کام اور پانچ پارکنگ اور تجارتی سہولیات سے متعلق کاموں کا بھی افتتاح کیا۔
ایودھیا میں نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد
وزیر اعظم نے نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس سے ایودھیا میں شہری سہولیات کی بحالی میں مزید مدد ملے گی، جبکہ شہر کے امیر ثقافتی ورثے کو بھی تقویت ملے گی۔ ان میں ایودھیا میں چار تاریخی داخلی دروازوں کا تحفظ اور تزئین کاری، گپتر گھاٹ اور راج گھاٹ کے درمیان کنکریٹ کے نئے گھاٹ اور پہلے سے بنے ہوئے گھاٹوں کی بحالی؛ نیا گھاٹ سے لکشمن گھاٹ تک سیاحتی سہولیات کی ترقی اور تزئین کاری؛ رام کی پیڑی میں دیپوتسو اور دیگر میلوں کے لیے وزیٹر گیلری کی تعمیر؛ رام کی پیڑی سے راج گھاٹ اور راج گھاٹ سے رام مندر تک یاتریوں کے راستے کی مضبوطی اور تزئین و آرائش شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے ایودھیا میں 2180 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار ہونے والی گرین فیلڈ ٹاؤن شپ اور تقریباً 300 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی وششٹھ کنج رہائشی اسکیم کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
وزیر اعظم نے این ایچ- 28 (نیا این ایچ- 27) لکھنؤ-ایودھیا سیکشن کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جن میں موجودہ ایودھیا بائی پاس این ایچ- 28 (نیا این ایچ-27) کی مضبوطی اور ترمیم؛ ایودھیا میں سی آئی پی ای ٹی سینٹر کا قیام، اور میونسپل کارپوریشن ایودھیا اور ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا تعمیراتی کام شامل ہیں۔
پورے اتر پردیش میں دیگر پروجیکٹ
عوامی پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے پورے اتر پردیش میں دیگر اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انھیں قوم کے نام وقف کیا۔ ان میں گوسائیں کی بازار بائی پاس- وارانسی (گھاگھرا پل- وارانسی) (این ایچ-233) کو چوڑا کرکے چار لین میں تبدیل کرنا، این ایچ- 730 کے کھتر سے لکھیم پور سیکشن کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنا، امیٹھی ضلع کے ترشنڈی میں ایل پی جی پلانٹ کی صلاحیت میں اضافہ، پنکھا میں 30 ایم ایل ڈی اور جاجماؤ، کانپور میں 130 ایم ایل ڈی کا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ؛ اناؤ ضلع میں نالوں اور سیوریج ٹریٹمنٹ کا انٹرسیپشن اور ڈائیورژن؛ اور کانپور کے جاجماؤ میں ٹینری کلسٹر کے لیے سی ای ٹی پی شامل ہیں۔
ریلوے پروجیکٹس:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ازسرنو تعمیر شدہ ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اور نئی امرت بھارت ٹرینوں اور وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے ریلوے کے کئی دیگر منصوبے بھی قوم کے نام وقف کئے۔
ایودھیا دھام جنکشن ریلوے اسٹیشن کے نام سے مشہور ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا پہلا مرحلہ 240 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ تین منزلہ جدید ریلوے اسٹیشن کی عمارت تمام جدید خصوصیات، جیسے لفٹیں، ایسکلیٹرز، فوڈ پلازہ، پوجا کی ضروریات کے لیے دکانیں، کلاک روم، بچوں کی دیکھ بھال کے کمرے، ویٹنگ ہال شامل ہیں۔ اسٹیشن کی عمارت ’سب کے لیے قابل رسائی‘ اور ’آئی جی بی سی سرٹیفائیڈ گرین اسٹیشن بلڈنگ‘ ہوگی۔
ایودھیا دھام جنکشن ریلوے اسٹیشن پر پروگرام میں وزیر اعظم نے ملک میں سپر فاسٹ مسافر ٹرینوں کے ایک نئے زمرے – امرت بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھائی۔ امرت بھارت ٹرین ایک ایل ایچ بی پش پل ٹرین ہے، جس میں نان ایئر کنڈیشنڈ کوچز ہیں۔ بہتر تیز رفتاری کے لیے اس ٹرین کے دونوں سروں پر لوکو (انجن) ہیں۔ یہ ریل مسافروں کو بہتر سہولیات جیسے خوبصورت اور پرکشش ڈیزائن کردہ سیٹیں، بہتر سامان ریک، مناسب موبائل ہولڈر کے ساتھ موبائل چارجنگ پوائنٹ، ایل ای ڈی لائٹس، سی سی ٹی وی، پبلک انفارمیشن سسٹم وغیرہ فراہم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے چھ نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیر اعظم نے دو نئی امرت بھارت ٹرینوں جیسے دربھنگہ-ایودھیا-آنند وہار ٹرمینل امرت بھارت ایکسپریس اور مالدہ ٹاؤن-سر ایم۔ ویسویسوریا ٹرمینس (بنگلور) امرت بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔
وزیر اعظم نے امرت ٹرین کے افتتاحی سفر میں سفر کرنے والے اسکولی بچوں سے بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے چھ نئی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ ان میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-نئی دہلی وندے بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔ امرتسر-دہلی وندے بھارت ایکسپریس؛ کوئمبٹور-بنگلور کینٹ وندے بھارت ایکسپریس؛ منگلور-مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس؛ جالنا-ممبئی وندے بھارت ایکسپریس اور ایودھیا-آنند وہار ٹرمینل وندے بھارت ایکسپریس شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے 2300 کروڑ روپے کے تین ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ ان منصوبوں میں روما چکیری-چندیری تھرڈ لائن پروجیکٹ، جونپور-تلسی نگر، اکبر پور-ایودھیا، سوہاوال-پٹرنگا اور جونپور-ایودھیا-بارہ بنکی کے صفدر گنج-رسولی سیکشنوں کی ڈبلنگ پروجیکٹ؛ اور ملہور-ڈالی گنج ریلوے سیکشن کا ڈبلنگ اور الیکٹریفکیشن پروجیکٹ شامل ہیں۔
مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایودھیا دھام
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نو تعمیر شدہ ایودھیا ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ ہوائی اڈے کا نام مہارشی والمیکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا ہے۔
جدید ترین ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ 1450 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت کا رقبہ 6500 مربع میٹر ہوگا، جو سالانہ تقریباً 10 لاکھ مسافروں کی خدمت کی صلاحیت سے لیس ہوگا۔ ٹرمینل بلڈنگ کا آگے کا حصہ ایودھیا کے مجوزہ شری رام مندر کے ٹیمپل آرکیٹکچر کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ کے اندرونی حصوں کو مقامی آرٹ، پینٹنگز اور مورلز سے سجایا گیا ہے، جس میں بھگوان شری رام کی زندگی کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایودھیا ہوائی اڈے کی ٹرمینل عمارت مختلف پائیداری خصوصیات سے بھی لیس ہے، جس میں انسولیٹیڈ روفنگ سسٹم، ایل ای ڈی لائٹنگ، بارش کے پانی کو جمع کرنے کی سہولت، فوارے کے ساتھ زمین کی تزئین و آرائش، پانی کی صفائی کا پلانٹ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سولر پاور پلانٹ اور اس طرح کی بہت سی دیگر خصوصیات جی آر آئی ایچ اے- 5 اسٹار ریٹنگز کو پورا کرنے کے لئے فراہم کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈہ خطے میں کنیکٹیوٹی کو بہتر بنائے گا، جس سے سیاحت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
पिछले 9 वर्षों में भारत में विश्वस्तरीय इंफ्रास्ट्रक्चर और कनेक्टिविटी का अभूतपूर्व विस्तार हुआ है। राममय अयोध्या धाम में आज विभिन्न विकास परियोजनाओं का लोकार्पण और शिलान्यास कर गर्व की अनुभूति हो रही है। https://t.co/NA0xxO3lGC
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
आज पूरी दुनिया उत्सुकता के साथ 22 जनवरी के ऐतिहासिक क्षण का इंतज़ार कर रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/O0cPPZ1VOz
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
आज के ही दिन, 1943 में नेताजी सुभाषचंद्र बोस ने अंडमान में झंडा फहरा कर भारत की आजादी का जयघोष किया था।
आज़ादी के आंदोलन से जुड़े ऐसे पावन दिवस पर, आज हम आजादी के अमृतकाल के संकल्प को आगे बढ़ा रहे हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/6iwXnWGbMp
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
दुनिया में कोई भी देश हो, अगर उसे विकास की नई ऊंचाई पर पहुंचना है, तो उसे अपनी विरासत को संभालना ही होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/jsEf1i9s4A
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
विकास भी और विरासत भी। pic.twitter.com/OfWWpKFQbq
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
त्रिकालदर्शी महर्षि वाल्मीकि जी के नाम पर अयोध्या धाम एयरपोर्ट का नाम, इस एयरपोर्ट में आने वाले हर यात्री को धन्य करेगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/hjpdEaSygZ
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
वंदे भारत, नमो भारत और अमृत भारत ट्रेनों की ये त्रिशक्ति, भारतीय रेलवे का कायाकल्प करने जा रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/hWWbMfKjeM
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
हमें देश के लिए नव संकल्प लेना है, खुद को नई ऊर्जा से भरना है।
इसके लिए 22 जनवरी को आप सभी अपने घरों में श्रीराम ज्योति जलाएं, दीपावली मनाएं: PM @narendramodi pic.twitter.com/x0TaozTe95
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
अयोध्या वासियों से प्रधानमंत्री का आग्रह… pic.twitter.com/KCfXSWy1AF
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
देश के सभी तीर्थ क्षेत्रों और मंदिरों से आग्रह… pic.twitter.com/MbNhJlcuZt
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 3119
पिछले 9 वर्षों में भारत में विश्वस्तरीय इंफ्रास्ट्रक्चर और कनेक्टिविटी का अभूतपूर्व विस्तार हुआ है। राममय अयोध्या धाम में आज विभिन्न विकास परियोजनाओं का लोकार्पण और शिलान्यास कर गर्व की अनुभूति हो रही है। https://t.co/NA0xxO3lGC
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
आज पूरी दुनिया उत्सुकता के साथ 22 जनवरी के ऐतिहासिक क्षण का इंतज़ार कर रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/O0cPPZ1VOz
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
आज के ही दिन, 1943 में नेताजी सुभाषचंद्र बोस ने अंडमान में झंडा फहरा कर भारत की आजादी का जयघोष किया था।
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
आज़ादी के आंदोलन से जुड़े ऐसे पावन दिवस पर, आज हम आजादी के अमृतकाल के संकल्प को आगे बढ़ा रहे हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/6iwXnWGbMp
दुनिया में कोई भी देश हो, अगर उसे विकास की नई ऊंचाई पर पहुंचना है, तो उसे अपनी विरासत को संभालना ही होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/jsEf1i9s4A
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
विकास भी और विरासत भी। pic.twitter.com/OfWWpKFQbq
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
त्रिकालदर्शी महर्षि वाल्मीकि जी के नाम पर अयोध्या धाम एयरपोर्ट का नाम, इस एयरपोर्ट में आने वाले हर यात्री को धन्य करेगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/hjpdEaSygZ
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
वंदे भारत, नमो भारत और अमृत भारत ट्रेनों की ये त्रिशक्ति, भारतीय रेलवे का कायाकल्प करने जा रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/hWWbMfKjeM
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
हमें देश के लिए नव संकल्प लेना है, खुद को नई ऊर्जा से भरना है।
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
इसके लिए 22 जनवरी को आप सभी अपने घरों में श्रीराम ज्योति जलाएं, दीपावली मनाएं: PM @narendramodi pic.twitter.com/x0TaozTe95
अयोध्या वासियों से प्रधानमंत्री का आग्रह... pic.twitter.com/KCfXSWy1AF
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
देश के सभी तीर्थ क्षेत्रों और मंदिरों से आग्रह... pic.twitter.com/MbNhJlcuZt
— PMO India (@PMOIndia) December 30, 2023
यह विकास और विरासत की हमारी साझा ताकत है, जो भारत को 21वीं सदी में सबसे आगे ले जाएगी। pic.twitter.com/GADNccdxIw
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
प्राचीन अयोध्या में विज्ञान और वैराग्य के साथ वैभव भी शिखर पर था। उसी गौरवशाली पहचान को हमें आधुनिकता से जोड़कर वापस लाना है। pic.twitter.com/nxLXBZ28ud
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
वंदे भारत, नमो भारत और अमृत भारत की त्रिशक्ति भारतीय रेलवे के कायाकल्प में काफी मददगार साबित होने वाली है। pic.twitter.com/Z1pjZIZI1A
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
भगवान श्री राम की नगरी में हो रहे चौतरफा विकास कार्यों से श्रद्धालुओं का अयोध्या धाम आना और राम लला के दर्शन करना बहुत आसान हो जाएगा। pic.twitter.com/ofEmaCvnGR
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
अयोध्या में 22 जनवरी को श्री राम लला की प्राण-प्रतिष्ठा के पावन अवसर को लेकर देशभर के 140 करोड़ परिवारजनों से मेरे दो विशेष आग्रह… pic.twitter.com/zmhmBsECBq
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
अयोध्या के साथ-साथ हमारे सभी तीर्थस्थलों पर मकर संक्रांति से एक सप्ताह के स्वच्छता कार्यक्रम का मेरा आह्वान… pic.twitter.com/1EU0fPlwng
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023
अयोध्या नगरी भी इस बात की साक्षी है कि मोदी जो गारंटी देता है, उसे पूरा करने के लिए जी-जान लगा देता है। pic.twitter.com/EobZn9nM10
— Narendra Modi (@narendramodi) December 30, 2023