نئی دہلی، 05 ستمبر 2017، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ برادری کو سلام کیا ہے۔ وزیر اعظم نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کوبھی ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوم اساتذہ کے موقع پر میں اساتذہ برادری کو سلام کرتا ہوں۔ جنہوں نے معاشرے میں تعلیم کی روشنی پھیلائی اور ذہنوں کو منور کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو ایک غیر معمولی استاد اور مدبر تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک نئے ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اساتذہ کا ایک اہم کردار ہے جس کو جدید ترین تحقیق اور اختراع سے تحریک ملے گی۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اگلے پانچ سال کو ہمیں تبدیلی کے لئے پڑھانے، با اختیار بنانے کے لئے تعلیم دینے اور قیادت کے لئے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
ح ا۔ع ج
U: 4386
On Teachers' Day, I salute the teaching community that is devoted to nurturing minds & spreading the joys of education in society.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2017
My tributes to Dr. S Radhakrishnan, an outstanding teacher and statesman on his birth anniversary.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2017
Teachers have a central role in realising our dream of a ‘New India’ that is driven by cutting edge research & innovation.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2017
Let us make the next 5 years about 'teach to transform, educate to empower & learn to lead.' https://t.co/4fdnDPf6lF
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2017