Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے احمد آباد میں باولہ-بگودرہ شاہرا ہ پر ہوئے سڑک حادثہ کی وجہ سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے شہر احمد آباد میں باولہ-بگودرا شاہراہ  پر  ہوئے سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے  حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے  ہر ایک کے قریبی رشتے دار کو ، پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمی ہونے والوں میں سے ہر ایک کو 50 ہزار روپے کی نقد رقم  دینے کا بھی  اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا؛

احمد آباد ضلع میں باولہ – بگودرہ شاہراہ پر سڑک کے حادثے سے گہرا دکھ ہوا۔ متاثر سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ بھگوان زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ مقامی انتظامیہ،  متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

پی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے فی کس کی نقد رقم ، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے قریبی رشتے دار کو دیئے جائیں گے۔ زخمیوں کو فی کس 50000 روپے فراہم کیے جائیں گے۔  PM @narendramodi

*************************

ش ح۔ا ع۔ت ح

U- 8229