Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے احمدآباد میں ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آئے حادثے کے نتیجہ میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آئے حادثے کے نتیجہ میں لاحق ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛

’’احمدآباد میں ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا حادثہ افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں اپنے کنبہ اراکین کھو دینے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ مجروحین جلد از جلد صحتیاب ہوجائیں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔‘‘

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10239