Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اجے کمار سروج کو ایشیائی کھیل 2022 کے دوران مردوں کے 1500 میٹر فائنل مقابلوں میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے ہونگ زو میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز 2022 کے دوران مردوں کے 1500 میٹر فائنل مقابلوں میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے اجے کمار سروج کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ایک شاندار کارکردگی کی ستائش!

مجھے خوشی ہے کہ اجے کمار سروج نے ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے 1500 میٹر فائنل مقابلوں میں نقرئی تمغہ جیتا ہے۔

عمدگی کے حصول کے لیے ان کی عہدبندگی نے بھارتی ایتھلیٹکس میں ایک شاندار باب رقم کیا ہے۔‘‘

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10234