Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں سڑک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے ہاتھرس میں سڑک حادثہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی۔

وزیراعظم نے پی ایم این آر ایف کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر  نے ایکس پر  لکھا –

اتر پردیش کے ہاتھرس میں سڑک حادثہ بہت تکلیف دہ ہے۔ اس میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔ خدا انہیں اس مشکل وقت میں طاقت دے۔ میں حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہوں۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد میں مصروف ہے: وزیر اعظم @narendramodi

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے ہاتھرس میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے رشتہ داروں کے لئے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

***

(ش ح – ع ا )

U. No. 10649