Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وارانسی، اترپردیش میں رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اترپردیش بھر میں تقریبا 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 1115 اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا کے اندراج کے لیے پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے فاتحین کو انعامات بھی دیئے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے قبل اٹل آواسیہ ودیالیہ کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان مہادیو کے آشیرباد سے کاشی کے لیے احترام میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور شہر کے لیے پالیسیاں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے جی 20 سربراہ اجلاس کی کامیابی میں کاشی کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہر کا دورہ کرنے والے لوگ کاشی کی خدمات ، ذائقے ، ثقافت اور موسیقی کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جی 20 سمٹ کی کامیابی بھگوان مہادیو کے آشیرباد سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ مہادیو کے آشیرباد سے کاشی ترقی کی بے مثال جہتوں کو عبور کر رہا ہے۔ وارانسی میں آج بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے اور 16 اٹل رہائشی اسکولوں کے افتتاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اتر پردیش کے کاشی کے لوگوں اور محنت کشوں کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ 2014 سے اس حلقہ کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کاشی کی ترقی کے لیے ان کا وژن بالآخر شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ انھوں نے کاشی سنسکرت مہوتسو میں وسیع پیمانے پر شرکت کی ستائش کی اور خطے کے مختلف ٹیلنٹ سے جڑنے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ مہوتسو کا صرف پہلا ایڈیشن ہے ، وزیر اعظم نے بتایا کہ تقریبا 40،000 فنکاروں نے حصہ لیا اور لاکھوں زائرین اسے دیکھنے کے لیے اس مقام پر جمع ہوئے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو آنے والے وقتوں میں عوام کی حمایت سے اپنی ایک نئی شناخت بنائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاشی دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جارہا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ کاشی اور ثقافت ایک ہی توانائی کے دو نام ہیں اور کاشی کو بھارت کا ثقافتی دارالحکومت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ موسیقی شہر کے ہر کونے میں بہتی ہے، آخر کار یہ خود نٹراج کا شہر ہے۔ مہادیو کو آرٹ کی تمام شکلوں کا منبع تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان آرٹ کو بھارت منی جیسے قدیم سنتوں نے تیار کیا اور ایک نظام میں شامل کیا۔ مقامی تہواروں اور تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کاشی میں ہر چیز موسیقی اور فنون لطیفہ میں ڈوبی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے شہر کی شاندار کلاسیکی موسیقی کی ثقافت اور علاقائی گانوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ شہر طبلہ، شہنائی، ستار، سارنگی اور وینا جیسے موسیقی کے آلات کا امتزاج ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وارانسی نے صدیوں سے خیال، ٹھمری، دادرا، چیٹی اور کجری کے موسیقی کے انداز اور گرو شیشیا روایت کو محفوظ رکھا ہے جس نے نسلوں تک بھارت کی سریلی روح کو زندہ رکھا ہے۔ وزیر اعظم نے تیلیا گھرانہ، پیاری گھرانہ اور رام پورہ کبیر چورا محلہ کے موسیقاروں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وارانسی نے موسیقی میں بہت سے عظیم لوگ پیدا کیے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ وزیر اعظم نے وارانسی کے کئی عظیم موسیقاروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

آج افتتاح کیے گئے کاشی سنسد کھیل پرتی یوگتا پورٹل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چاہے وہ کھیل پرتی یوگتا ہو یا کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو ، یہ کاشی میں نئی روایات کا صرف آغاز ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ اب کاشی سنسد گیان پرتی یوگتا کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا، ’’کوشش ہے کہ کاشی کی ثقافت، کھانوں اور آرٹ کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جائے۔ کاشی سنسد گیان پرتی یوگتا کاشی کے دیہی اور شہری علاقوں میں مختلف سطحوں پر منعقد کیا جائے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ شہر کے لوگ کاشی کے بارے میں سب سے زیادہ جانکاری رکھنے والے لوگ ہیں اور ہر باشندہ کاشی کا حقیقی برانڈ سفیر ہے۔ انھیں اس علم کو صحیح طریقے سے پہنچانے کے لیے وزیر اعظم نے معیاری ٹورسٹ گائیڈکے نظام کو مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی جو شہر کو صحیح طریقے سے بیان کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کے لیے کاشی سنسد ٹورسٹ گائیڈ مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ ’’میں ایسا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ دنیا میرے کاشی کے بارے میں جان سکے۔ میں چاہتا ہوں کہ کاشی کے ٹورسٹ گائیڈز دنیا میں سب سے زیادہ قابل احترام ہوں۔‘‘

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ دنیا بھر سے بہت سے اسکالر سنسکرت سیکھنے کے لیے کاشی آتے ہیں ، وزیر اعظم نے بتایا کہ اٹل آواسیہ ودیالیہ کا افتتاح آج 1100 کروڑ روپے کی لاگت سے کیا گیا ہے ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اسکولوں کا افتتاح ان لوگوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو معاشرے کے کمزور طبقوں بشمول مزدوروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جان گنوانے والوں کے بچوں کو صفر فیس پر ان اسکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عام کورسز کے علاوہ موسیقی، فنون لطیفہ، دستکاری، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے آدیواسی سماج کے لیے ایک لاکھ ایکلویہ رہائشی اسکولوں کی ترقی کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے ساتھ حکومت نے سوچ کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔ اسکول جدید ہو رہے ہیں اور کلاسیں اسمارٹ ہو رہی ہیں۔ جناب مودی نے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے ملک کے ہزاروں اسکولوں کو جدید بنانے کی وزیر اعظم جناب مہم کو اجاگر کیا ۔

وزیر اعظم نے شہر کے لیے اپنی تمام کوششوں میں کاہسی کے عوام کے مکمل تعاون کا اعتراف کیا۔

مہاجر مزدوروں کے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام ریاستوں کو دستیاب بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ کئی ریاستوں نے انتخابی موقع پرست مقاصد کے لیے ان فنڈز کا استعمال کیا ہے جبکہ وزیر اعلی یوگی جی کی قیادت میں اترپردیش نے سماج کے غریب طبقوں کے بچوں کے مستقبل کے لیے اس کا استعمال کیا ہے۔ وزیر اعظم نے رہائشی اسکول کے طلبہ کے اعتماد کی تعریف کی۔ ’’میرے الفاظ کو نشان زد کرلیں، اگلے 10 سالوں میں آپ ان اسکولوں سے کاشی کی شان کو نکلتے ہوئے دیکھیں گے۔‘‘

اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی ٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور اترپردیش حکومت کے وزراء بھی موجود تھے۔

پس منظر

کاشی کی ثقافتی رونق کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم کے وژن سے کاشی سنسد سانسکرتک مہوتسو کے تصور نے جنم لیا ہے۔ مہوتسو میں 17 شعبوں سے تعلق رکھنے والے 37000سے زیادہ افراد نے شرکت کی جنہوں نے گانے ، ساز بجانے ، نکڑ ناٹک ، رقص وغیرہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ رودراکش انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں پروگرام کے دوران ہونہار شرکاء کو اپنی ثقافتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔

معیاری تعلیم تک رسائی کو مزید بڑھانے کے مقصد سے اترپردیش بھر میں تقریبا 1115کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ 16اٹل آواسیہ ودیالیہ خصوصی طور پر کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے متاثر مزدوروں ، تعمیراتی کارکنوں اور یتیموں کے بچوں کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد معیاری تعلیم فراہم کرنا اور بچوں کی مجموعی ترقی میں مدد کرنا ہے۔ ہر اسکول 10-15 ایکڑ کے علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے جس میں کلاس رومز، کھیلوں کے میدان، تفریحی علاقے، ایک منی آڈیٹوریم، ہاسٹل کمپلیکس، میس اور عملے کے لیے رہائشی فلیٹس شامل ہیں۔ ان رہائشی اسکولوں کا ارادہ ہے کہ آخر کار ہر ایک میں 1،000 طلبہ کو جگہ دی جائے۔

­

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U.No. 9864