Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اترپردیش کے شہر قنوج میں بس حادثے  میں ہوئے جانی اتلاف  پر رنج و غم کا اظہار کیا؛ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر قنوج میں بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے ہلاک ہونے والے ہرشخص کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد اور مجروحین کے لیے 50000 روپئے دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’اتر پردیش کے قنوج میں بس حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر غمزدہ ہوں۔ اپنے اعزا کو کھونے والوں کے تئیں تعزیت۔ مجروحین جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

ہلاک ہونے والے ہر شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے: وزیر اعظم  نریندر مودی @narendramodi‘‘

 

 

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:3607