وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب کرسٹوفر لکسن نے آج، لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سکیورٹی، قابل تجدید توانائی، تعلیم، ڈیری، زرعی ٹیکنالوجی، کھیل، سیاحت، خلائی اور عوام کے درمیان تعلقات سمیت متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ متواتر اعلیٰ سطحی رابطوں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط رفتار دی ہے۔ اس تناظر میں، انہوں نے ہندوستان کے صدر کے حالیہ دورۂ نیوزی لینڈ کو یاد کیا، جو ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔
وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کے انٹرنیشنل سولر الائنس میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے کثیر جہتی فورموں پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں اپنے عہد کی تجدید کی اور ہند – نیوزی لینڈ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے، وزیر اعظم لکسن کو باہمی طور پر موافق تاریخوں پر ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
******
ش ح۔ م م ۔ م ر
U-NO. 1131
Had an excellent meeting with the Prime Minister of New Zealand, Mr. Christopher Luxon. We value our friendship with New Zealand, bound together by a commitment to democracy, freedom and rule of law. Our talks covered sectors such as economic cooperation, tourism, education and… pic.twitter.com/0P2yi4qLlg
— Narendra Modi (@narendramodi) October 10, 2024
PM @narendramodi met PM @chrisluxonmp of New Zealand on the sidelines of the India-ASEAN Summit in Lao PDR. They discussed ways to deepen the India-New Zealand partnership in various sectors, including trade and investment, defence, education, agriculture, space tech, and more. pic.twitter.com/CzTqwJYzE1
— PMO India (@PMOIndia) October 10, 2024