Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آسام کے چائے کے باغات میں اسکولوں کا خیرمقدم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام حکومت کی نئی پہل کا خیر مقدم کیا ہے۔

19 جون سے 25 جون تک، آسام حکومت 38 نئےسیکنڈری  اسکول طلباء برادری کے لیے وقف کرے گی۔ 38 اسکولوں میں سے 19 چائے کے باغات  کے علاقے میں ہوں گے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمانتا بسوا سرما کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:

“قابل تحسین قدم۔ تعلیم ایک خوشحال قوم کی بنیاد ہے اور یہ نئے سیکنڈری اسکول نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ خاص طور پر چائے کے باغ والے علاقوں کے تئیں عزم کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6250