وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے جوگی گھوپا میں برہم پتر (نیشنل واٹر وے -2) پر ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) ٹرمینل کا افتتاح کیا۔
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال اور بھوٹان کے وزیر خزانہ محترم لیونپو نمگیال دورجی نے آسام کے جوگی گھوپا میں ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ (آئی ڈبلیو ٹی) ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ یہ آبی گزر گاہ جدید ترین ٹرمینل، ملٹی موڈل لاجسٹکس پارک سے منسلک جوگی گھوپا میں واقع ہے جو بھوٹان اور بنگلہ دیش کے لیے بین الاقوامی اسٹاپ اوور بندرگاہ ہو گا، جو آسام اور شمال مشرق میں لاجسٹکس اور کارگو کی نقل و حرکت کو فروغ دے گا۔
ایکس پر مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے پوسٹ کیا:
‘‘انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کے لئے اندرون ملک آبی گزرگاہوں کو فروغ دینے کے لیے ہماری جدوجہد میں ایک نمایاں اضافہ’’۔
A noteworthy addition in our quest for improving infrastructure as well as encouraging inland waterways for progress and prosperity. https://t.co/2heHuWxagw
— Narendra Modi (@narendramodi) February 18, 2025
*******
ش ح- ظ ا – م ش
Urdu No.7322