Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آسام میں کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا

وزیر اعظم نے آسام میں کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح آسام  کے یونیسکو عالمی ورثے  کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے شہریوں سے کازی رنگا نیشنل پارک کادورہ کرنے اور اس کی بے مثال خوبصورتی ملاحظہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وَن دُرگا، جو کہ تحفظاتی کوششیں انجام دینے والا خواتین پر مشتمل ایک جنگلاتی محافظ دستہ ہے، سے بات چیت کی اور قدرتی ورثے کے تحفظ کو لے کر ان کے عزم اور شجاعت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم مودی نے لکھیمائی، پردیُمنا اور پھول مائی ہاتھیوں کو گنا کھلاتے ہوئے اپنی چند جھلکیاں بھی ساجھا کیں۔

ایکس پر متعدد پوسٹ  کے ذریعہ اپنے اس دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا:

’’ آج صبح میں آسام کے کازی رنگا نیشنل پارک میں تھا۔ سرسبز و شاداب ہریالی کے درمیان واقع یونیسکو کا یہ عالمی ورثہ متنوع نباتات اور حیوانات سے نوازا گیا ہے جس میں شاندار ایک سینگ والا گینڈا بھی شامل ہے۔ ‘‘

’’ میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ کازی رنگا نیشنل پارک کا دورہ کریں اور اس کے قدرتی مناظر کی بے مثال خوبصورتی اور آسام کے لوگوں کی گرمجوشی کا تجربہ کریں۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر مرتبہ جاکر روح کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور یہ جگہ آپ کو آسام کے قلب سے مضبوطی کے ساتھ جوڑ دیتی ہے۔ ‘‘

’’ ون دُرگا ، جو کہ خواتین پر مشتمل جنگلاتی محافظ ٹیم  ہے، کے ساتھ بات چیت کی۔ یہ خواتین تحفظاتی کوششوں میں سب سے آگے ہیں، بہادری  کے ساتھ ہمارے جنگلات اور جنگلی جانوروں کی حفاظت کر رہی ہیں۔ ہمارے قدرتی ورثے کی حفاظت میں ان کی لگن اور شجاعت واقعی متاثر کن ہے۔ ‘‘

’’لکھی مائی، پردیُمنا اور پھول مائی کو گنے کھلاتے ہوئے۔ کازی رنگا گینڈوں کے لیے جانا جاتا ہے، تاہم یہاں دیگر جانوروں کے ساتھ ساتھ ہاتھی بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‘‘ ۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5892