وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے انہیں ہمدردی ، عاجزی اور روحانی ہمت کی کرن قرار دیا ۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’قابل احترام پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔انہیں یا د کرنے اور غم کی اس گھڑی میں عالمی کیتھولک برادری سے میری دلی تعزیت ۔پوپ فرانسس کو دنیا بھر کے لاکھوں افراد ہمدردی ، عاجزی اور روحانی ہمت کی کرن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔چھوٹی عمر سے ہی انہوں نے خود کو بھگوان مسیح کے نظریات کو حاصل کرنے کے لیے وقف کر دیا ۔انہوں نے نہایت لگن اور اخلاص سے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کی ۔انہوں نے مصیبت زدہ اورمصائب کے شکار افراد میں امید کی شمع روشن کی ۔
میں ان کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو شوق سے یاد کرتا ہوں اور جامع اور ہمہ جہتی ترقی کے لیے ان کے عزم سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ ہندوستانی عوام کے تئیں ان کا پیار ہمیشہ قابل قدر رہے گا۔بھگوان سے بغل گیر ہو کر ان کی روح کوسکون ملے ۔‘‘
Deeply pained by the passing of His Holiness Pope Francis. In this hour of grief and remembrance, my heartfelt condolences to the global Catholic community. Pope Francis will always be remembered as a beacon of compassion, humility and spiritual courage by millions across the… pic.twitter.com/QKod5yTXrB
— Narendra Modi (@narendramodi) April 21, 2025
ش ح۔ م ح ۔م ر
U. No-82