وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے یمنا نگر میں کیتھل سے تعلق رکھنے والے جناب رامپال کشیپ سے ملاقات کی۔جناب مودی نےیہ جان کر انکساری کااظہار کیا کہ جناب کشیپ نے 14 سال پہلے عہد لیا تھا کہ جب تک وزیر اعظم مودی وزارت عظمیٰ پر براجمان نہ ہوجاتے اور ان سے ملاقات نہ ہوگی ،اس وقت تک وہ جوتے پہننے سے گریز کریں گے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائی سماجی کاموں اور ملک کی تعمیر سے منسلک بامعنی اقدامات پر مرکوز رکھیں۔
مختلف پوسٹس میں، انہوں نے لکھا
’’یمنا نگر میں آج کی عوامی میٹنگ میں، میں کیتھل سے تعلق رکھنے والےجناب رامپال کشیپ جی سے ملا۔ انہوں نے 14 سال پہلے عہد لیا تھا- کہ وہ میرے پی ایم بننے کے بعد صرف جوتے پہنیں گے اور وہ مجھ سے ملنے آئے۔
میں رامپال جی جیسے لوگوں سے عاجز ہوں اور ان کے پیار کو بھی قبول کرتا ہوں لیکن میں ہر اس شخص سے درخواست کرنا چاہتا ہوں جو ایسی قسمیں اٹھاتے ہیں ۔ مجھے آپ کی محبت کی قدر ہے۔براہ کرم کسی ایسی چیز پر توجہ دیں جو سماجی کام اورملککی تعمیر سے وابستہ ہو۔
’’’’آج مجھے ہریانہ کےیمنا نگر کے کیتھل سے رامپال کشیپ جی سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے 14 سال پہلے عہد کیا تھا کہیں اس وقت تک جوتے نہیں پہنوں گا جب تک مودی وزیر اعظم نہیں بن جاتے اور میں ان سے مل نہیں لیتا۔ آج مجھے انہیں جوتے پہنانے کا موقع ملا۔ میں ایسے تمام دوستوں کے جذبات کا احترام کرتا ہوں، لیکن میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اس قسم کا عہد لینے کے بجائے کوئی نہ کوئی سماجییا ملک کے مفاد میں کام کرنے کا عہد کریں۔‘‘
https://x.com/narendramodi/status/1911756643777618032?s=46
https://x.com/narendramodi/status/1911755163636736002?s=46
*****
(ش ح۔اص)
UR No 9881