Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نےتجربہ کار ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تجربہ کار ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم ہندوستان کے جوہری پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

ڈاکٹر راج گوپالا چدمبرم کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندوستان کے جوہری پروگرام کے کلیدی معماروں میں سے ایک تھے اور انہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں پوری قوم تشکر کے ساتھ یاد رکھے گی اور ان کی کاوشیں آنے والی نسلوں کو متاثر کریں گی۔

 

****

ش ح۔ ا ک۔ج

Uno-4847