وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رات احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں نوراتری کی تقریبات میں شرکت کی۔
وزیر اعظم گجرات کے گورنر شری آچاریہ دیوورت اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے ساتھ تقریبات کے مقام پر پہنچے۔ وزیر اعظم نے گورنر اور وزیر اعلیٰ اور لاکھوں عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ ماں امبا کو مہا آرتی پیش کی۔ نوراتری کی تقریب، جو ہندوستانی ثقافت کی نشانی ہے اور گجرات کے مقامی ذائقے کی عکاسی کرتی ہے ،میں وزیر اعظم کی شرکت نے اس مبارک موقع پر عقیدت مندوں کو خوشی اور مسرت سے سرشارکردیا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو ایک مبارک یادگار کے طور پر ماں امباجی شری ینترا پیش کیا۔ وزیر اعظم نے ثقافتی پروگرام اور گربا بھی دیکھا۔
وزیر اعظم نے،جو آج گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں ، کئی تقریبات میں شرکت کی اور سورت اور بھاو نگر میں افتتاح کئے /وقف کئے/ سنگ بنیاد رکھے۔ انہوں نے نیشنل گیمز 2022 کے احمد آباد میں آج شروع ہونے کا بھی اعلان کیا۔
کل، وزیر اعظم 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک، امباجی میں ایک اور عقیدت کے مقام پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے اور امباجی میں 7200 کروڑ روپئے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم پی ایم آواس یوجنا کے تحت بنائے گئے 45,000 سے زیادہ مکانات کو وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم پرساد اسکیم کے تحت ترنگا ہل – امباجی – ابو روڈ نئی براڈ گیج لائن اور امباجی مندر میں یاتری سہولیات کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نئی ریل لائن سے امباجی آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو فائدہ پہنچے گا، جو کہ 51 شکتی پیٹھوں میں سے ایک ہے اور ان تمام یاتری مقامات پر عقیدت مندوں کی پوجا کی سرگرمیوں کو تقویت بخشے گا۔ دیگر منصوبوں جن کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں ایئرفورس اسٹیشن، ڈیسا میں رن وے اور متعلقہ انفراسٹرکچر ، امباجی بائی پاس روڈ کی تعمیر شامل ہے ۔
وزیر اعظم مغربی فریٹ ڈیڈیکیٹ کوریڈور کے 62 کلومیٹر طویل نیو پالن پور-نیو مہسانہ سیکشن اور 13 کلومیٹر طویل نیو پالنپور-نیو چتودر سیکشن (پالن پور بائی پاس لائن) کو بھی وقف کریں گے۔ اس سے پیپاوا، دین دیال پورٹ اتھارٹی (کنڈلا)، موندرا اور گجرات کی دیگر بندرگاہوں سے رابطے میں اضافہ ہوگا۔ ان سیکشنز کے کھلنے کے ساتھ ہی 734 کلومیٹر ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کام کرناشروع کردے گا۔ اس سلسلے کے کھلنے سے گجرات میں مہسانہ-پالن پور ۔ راجستھان میں سوروپ گنج، کیشو گنج، کشن گڑھ؛ ہریانہ میں ریواڑی،مانیسر اور نارنول کی صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ وزیر اعظم مختلف سڑکوں کے منصوبوں کو بھی وقف کریں گے جن میں مٹھا – تھراد – ڈیسا روڈ کو چوڑا کرنا بھی شامل ہے۔
******
ش ح ۔س ب۔ ف ر
U. No.10854
Joined the Navratri celebrations in Ahmedabad. pic.twitter.com/Sf4QDX1zEu
— Narendra Modi (@narendramodi) September 29, 2022