Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نےآسٹریلین اوپن جیتنے پر روہن بوپنا کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کو آسٹریلین اوپن جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’بار بار، غیر معمولی صلاحیت کے حامل روہن بوپنا ظاہر کرتے ہیں کہ عمر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ان کی تاریخی آسٹریلین اوپن جیت پر انہیں مبارکباد۔

ان کا شاندار سفر ایک خوبصورت یاد دہانی ہے کہ یہ ہمیشہ ہمارا جذبہ، محنت اور استقامت ہے جو ہماری صلاحیتوں کا تعین کرتے ہیں۔

ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

******

ش ح۔ش ت ۔ م ر

U-NO.4093