وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے ہند-نیپال دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور وزیر اعظم پرچنڈ کے 31 مئی سے 3 جون 2023 کے ہندوستان کے حالیہ دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کا کا جائزہ لیا ، تاکہ دو طرفہ شراکت کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ایک قریبی اور دوستانہ ہمسایہ نیپال، ہندوستان کی پالیسی ‘پڑوسی سب سے پہلے’ میں کلیدی شراکت دار ہے۔
ٹیلی فون پرہوئی یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو جاری رکھے ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
7995
Pleased to have spoken with Prime Minister @cmprachanda of Nepal today. Building upon our fruitful talks in New Delhi on 1 June 2023, we are in agreement about the need to expedite the implementation of key decisions from our discussions. This will further strengthen the…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 5, 2023