وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدرعزت مآب جناب مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے انہیں ریاستہائے متحدہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے اور کانگریس کے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ ان کی شاندار اورزبردست جیت ان کی قیادت اور نظریہ پر امریکی عوام کے گہرے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔
صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کار کے دوران ہند-امریکہ شراکت داری کی مثبت رفتار کو یاد کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نریندر مودی نے یاد گار بات چیت کو دوہرایا،جس میں ستمبر 2019 میں ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی پروگرام اور فروری 2020 میں صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران احمد آباد میں نمستے ٹرمپ تقریب شامل تھی۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور استحکام کے لیے ہندوستان-امریکہ کی جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، خلائی اور دیگر کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
*******
ش ح ۔ ع و ۔م ش
U. No.2196
Had a great conversation with my friend, President @realDonaldTrump, congratulating him on his spectacular victory. Looking forward to working closely together once again to further strengthen India-US relations across technology, defence, energy, space and several other sectors.
— Narendra Modi (@narendramodi) November 6, 2024