Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی فیڈریشن کے صدرعزت مآب  جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم  نے 22 ویں ہند-روس دو طرفہ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ ماہ روس کے اپنے کامیاب دورہ کا ذکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے متعدد دو طرفہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ہندوستان- روس کے درمیان خصوصی اور باعث اعزاز اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے یوکرین کے اپنے حالیہ دورہ کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے تنازعہ کے مستقل اور پرامن حل کے حصول کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت کے ساتھ ساتھ تمام فریقین کے درمیان مخلصانہ اور عملی مذاکرات پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

****

ش ح۔ا گ۔ن ع

U:10241