Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر پوتن سے بات چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں قائدین نے امدادِ باہمی سے متعلق ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی مفادات کے علاقائی و عالمی موضوعات  پر نظریات کا تبادلہ کیا۔

صدر پوتن نے وزیر اعظم کو روس میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں بتایا۔

یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے دوران، وزیر اعظم نے بات چیت اور سفارتکاری کے لیے اپنی اپیل دوہرائی۔

دونوں قائدین نے رابطے میں رہنے اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6650