Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے  صدر بائیڈن سے بات کی


امریکہ کے صدرعزت مآب جناب  جوزف آر بائیڈن   نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا۔

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں گہری وابستگی کی تعریف کی، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات  کو نمایاں کیا کہ ہندوستان-امریکہ شراکت داری کا مقصد دونوں ممالک کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے صدر بائیڈن کو اپنے یوکرین کے حالیہ دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے حق میں ہندوستان کے مستقل موقف کا اعادہ کیا اورجلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر مشترکہ تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں امن و امان کی بحالی اور اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے کواڈ سمیت کثیرجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

****

ش ح ۔  ف ا ۔م ش

U. No.10222