Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر سے بات کی


وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب متے میلا سیرل رامافوسا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا، جو تاریخی اور مضبوط باہمی تعلقات  سے منسلک ہے۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں 12 چیتوں کو ہندوستان منتقل کرنے پر جنوبی افریقہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس سال جنوبی افریقہ کی چیئرمین شپ کے تناظر میں برکس میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 صدر رامافوسا نے وزیر اعظم کو افریقی رہنماؤں کے امن اقدام پر بریفنگ دی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان یوکرین میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے مقصد سے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، وزیر اعظم نے آگے بڑھنے کےطریقے پر بات چیت اور سفارت کاری کے لئے ہندوستان کی مستقل اپیل کا اعادہ کیا۔

صدر رامافوسا نے ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 صدارت کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان کے مختلف  اقدامات کو اپنی مکمل حمایت سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ہندوستان کے دورے کے منتظر ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

6033