وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بیلجیئم کے وزیر اعظم مسٹر الیگزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے برسلز میں پہلی جوہری توانائی چوٹی کانفرنس کی حالیہ کامیاب میزبانی پر وزیر اعظم ڈی کرو کو مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور بیلجیم کے درمیان بہترین تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، کلین ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر، ادویات سازی ، سبز ہائیڈروجن، اطلاعاتی ٹکنالوجی، دفاع، بندرگاہوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین کی کونسل کی بیلجیئم کی جاری صدارت کے تحت ہندوستان – یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا کے خطے میں امن و سلامتی کی جلد بحالی اور روس-یوکرین تنازعہ کے لیے تعاون اور حمایت کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
6340
Spoke to Belgium PM @alexanderdecroo. Congratulated him on the success of the First Nuclear Energy Summit in Brussels. Exchanged views on strengthening bilateral ties; advancing India-EU Partnership under Belgian Presidency; and cooperation on regional and global issues.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 26, 2024