Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کےعزت مآب شاہ چارلس سوئم سے بات چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے  عزت مآب شاہ چارلس سوئم سے بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے بھارت اور برطانیہ کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کامن ویلتھ آف نیشنز اور حال ہی میں ساموآ میں ہونے والی کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس کے علاوہ، موسمیاتی کارروائی اور پائیداری جیسے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ان مسائل پر کنگ  کی مسلسل حمایت اور اقدامات کی تعریف کی اور ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کرسمس اور نئے سال کے قریب آتے ہوئے تہواروں کی خوشیوں کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کنگ کو ان کی اچھی صحت اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

***********

 (ش ح۔اس ک۔ع  ر)

U:4320