Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے برازیل کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی


  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئیز اناسیو ڈی سلوا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں جاری پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور صورتحال کے جلد حل کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے جی 20 کی برازیل کی صدارت کی کامیابی کے لیے بھارت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

انھوں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے بعد تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 917