Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم سے بات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم عزت مآب جناب  بنجامن نیتن یاہو سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر اعظم کو مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے کسی بھی شکل وصورت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے علاقائی کشیدگی کو روکنے اور تمام مغویوں کی بحفاظت رہائی کے لیے کام کرنے کی اہم ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امن اور استحکام کی جلد بحالی کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان -اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کئی دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے روش ہاشاناہ کے موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو اور دنیا بھر کے یہودیوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح ۔  م ش  ۔م ش

U. No.678