وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریبات کے دوران، جمہوریہ ماریشس کے صدر عزت مآب جناب دھرم بیر گوکھل نے وزیر اعظم مودی کو موریشس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی اسٹار اینڈ کی آف دی انڈین اوشین (جی.سی.ایس.کے) ایوارڈسے نوازا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی رہنما کو یہ اعزاز عطا کیاگیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے یہ ایوارڈ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خصوصی دوستی اور ہندوستان کے 1.4 بلین لوگوں اور ماریشس میں 1.3 ملین بھائیوں اور بہنوں کو وقف کیا۔
ہندوستانی بحریہ کے مارچنگ دستے نے قومی دن کی تقریبات کے دوران پریڈ میں حصہ لیا۔ قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہندوستانی بحریہ کا ایک جہاز بھی ماریشس کی بندرگاہ پہنچا۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ ص ج
U.NO.8196
Humbled to receive the Highest National Award of Mauritius. I dedicate it to the 140 crore people of India and the centuries-old friendship between our nations. https://t.co/mUuqbluRcK
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2025
Honoured to be conferred the Grand Commander of the Order of the Star and Key of the Indian Ocean, and that too on Mauritius’ National Day. pic.twitter.com/LaaurcKbzx
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2025