Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی كا  صدر پوتن سے مكالمہ


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب  ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے متعدد امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جوہانسبرگ میں حال ہی میں ختم ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سمیت باہمی تشویش کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر پوتن نے بتایا كہ 9-10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 كے سربراہی اجلاس میں وہ شرکت نہیں كر پاءیں گے لہذا روس کی نمائندگی روسی وفاق کے وزیر خارجہ عزت مآب جناب سرگئی لاوروف كریں گے۔

روس کے فیصلے كا ادراك كرتے ہوئے  وزیر اعظم نے  جی 20 كی صدارت کرتے ہوئے ہندوستان کے تمام اقدامات کی روس کی مسلسل حمایت کے لیے صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے سے اتفاق کیا۔

*****

 

 

 

U.No:8925

ش ح۔رف۔س ا