Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم مودی نے غرق آب شہر دوارکا میں پوجا کی

وزیر اعظم مودی نے غرق آب شہر دوارکا میں پوجا کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی گہرے سمندر میں پانی کے اندر گئے اور غرق آب شہر دوارکا کے مقام پر پوجا کی۔ اس تجربے نے ہندوستان کی روحانی اور تاریخی بنیادوں سے ایک نایاب اور گہرا تعلق پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے دوارکا کو خراج عقیدت پیش کیا، ایک ایسا شہر جو اپنی بھرپور ثقافتی اور روحانی میراث کے ساتھ تخیلات کو مسحور کرتا ہے۔ پانی کے اندر، انہوں نے خراج عقیدت کے طور پر مور پنکھ بھی پیش کیے۔

وزیر اعظم نے X پر پوسٹ کیا:

”غرق آب شہر دوارکا میں پوجا کرنا ایک بے حد مقدس تجربہ تھا۔ میں نے روحانی عظمت اور لا زوال عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا۔ بھگوان شری کرشنا ہم سب کا بھلا کرے۔“

***

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 5343