Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم مودی نے جل جیون  مشن پر گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم مودی نے جل جیون  مشن پر گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ساتھ بات چیت کی۔


نئی دہلی،2 اکتوبر2021:   وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  جل جیون مشن پر  گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں نیز گرام  جل اور سوچھتاسمیتیوں (وی ڈبلیو ایس سی) کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ انھوں نے شراکتداروں کے مابین آگاہی کو  بہتر بنانے کے لیے  جل جیون مشن ایپ  کا آغاز کیا۔ اس کا مقصد مشن کے تحت  اسکیموں کی وسیع تر شفافیت اور  احتساب کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے راشٹریہ جل جیون کوش کا بھی آغاز کیا، جس میں کوئی بھی فرد، ادارہ، کارپوریشن یا فلنتھروپسٹ، چاہے وہ ہندوستان میں ہوں یا بیرون ملک، وہ  ہر ایک  دیہی گھرانے، اسکول، آگن واڑی سینٹر، آشرم شالہ اور دیگر  سرکاری اداروں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیےحصہ رسدی کرسکتا ہے۔ گرام پنچایتوں اور پانی سمیتیوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ مرکزی وزراء جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، جناب بشویسور تودو، ریاستوں کے وزرائے اعلی اور وزیر بھی موجود تھے۔

سمیتیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اترپردیش کے ضلع باندہ میں اماری گاؤں کے جناب گرجاکانت تیواری سے اُن کے گاؤں میں جل جیون مشن کے اثر کے بارے میں معلوم کیا۔ جناب تیواری نے بتایا کہ اب محفوظ اور صاف پانی دستیاب ہے اور اسے گاؤں کی خواتین کی زندگیوں میں بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم نے جناب تیواری سے پوچھا کہ آیا ان کے گاؤں والوں کو یقین تھا کہ  وہ پانی کی پائپ لائن کا کنکشن حاصل کرلیں گے اور اب انھیں کیسا محسوس ہو رہا ہے۔ جناب تیواری نے اس مشن کے لیے گاؤں میں اجتماعی کوششوں کے بارے میں بات کی۔ جناب تیواری نے بتایا کہ گاؤں میں ہر ایک گھر میں بیت الخلاء ہے اور ہر ایک انھیں استعمال کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے  بندیل کھنڈ کے گاؤں والوں کو اُن کے عہد کے لیے ستائش کی اور کہا کہ خواتین کو بااختیار بنایا جارہا ہے اور وہ پی ایم آواس، اجولا اور جل جیون مشن جیسی اسکیموں کے ذریعے باوقار ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے گجرات میں پپلی گاؤں کے جناب رمیش بھائی پٹیل کے ان کے گاؤں میں پانی کی دستیابی کے بارے میں معلوم کیا۔ انھوں نے یہ بھی معلوم کیا کہ آیا پانی کے معیار کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے یا نہیں۔ جناب رمیش بھائی نے مطلع کیا کہ معیار اچھا ہے اور خواتین کو معیار چیک کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے معلوم کیا کیا لوگ پینے کے پانی کے لیے ادائیگی کرتے ہیں، جناب رمیش بھائی نے مطلع کیاکہ پانی کی  قدرگاؤوں میں بہت واضح ہے اور وہ اس کے لیے ادائیگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر اعظم نے پانی کی بچت کے لیے اسپرنکلرس اور ڈرپ سینچائی کے طریقوں کے استعمال کے بارے میں پوچھا۔ وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گاؤں میں سینچائی کی اختراعی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے سوچھ بھارت مشن 2.0 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام ا لناس نے صفائی ستھرائی کے لیے اِس مشن کو وسیع پیمانے پر حمایت فراہم کی ہے۔ انھوں نے جل جیون مشن کے لیے بھی اسی طرح کی کامیابی کی توقع کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کی محترمہ کوشلیا راوت سے ، جل جیون مشن سے پہلے اور بعد میں دستیابی کے بارے میں معلوم کیا۔محترمہ راوت نے مطلع کیا کہ ان کے گاوؤں میں سیاح آنے والے ہیں اور جل جیون مشن کے ذریعے پانی کی دستیابی کے بعد وہ گھروں میں قیام کرنے لگے ہیں۔ محترمہ راوت نے بتایا کہ  ان کے گاؤں میں سب کو ٹیکہ لگ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے انھیں اور گاوؤں کو شجرکاری، سیاحت کو فروغ دینے اور گھر میں قیام کرنے جیسےپائیدار عوامل اپنانے کے لیے اُن لوگوں کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے ویلری کی محترمہ سدھا سے جل جیون مشن کے اثر کے بارےمیں معلوم کیا۔ محترمہ سدھا نے بتایا کہ مشن کے بعد تمام گھروں کو نل کا پینے کے پانی کا کنکشن مل گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ان سے عالمی شہرت یافتہ  آرنی سلک ساری کی ان کے گاؤں میں پیداوار کے بارے میں معلوم کیا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی پوچھا کہ آیا  نل کے پینے کے پانی کے کنکشن میں  انھیں گھر کی دیگر سرگرمیوں کے لیے مزید وقت فراہم کیا ہے یا نہیں۔ محترمہ سدھا نے بتایا کہ پانی کی دستیابی نے ان کی زندگی کو بہتر بنایا ہے اور ان کے پاس اب دیگر پیداواری سرگرمیوں کے لیے وقت ہے۔ انھوں نے  بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے  پانی روکنے کے لیے ڈیم ، تالابوں وغیرہ کی تعمیر کے بارے میں بھی بتایا۔ وزیر اعظم نے عوام کے ذریعے پانی کے مشن کو اپنانے کو خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم قرار دیا۔

منی پور کی محترمہ لیتھن تھیم سروجنی دیوی جی سے بات چیت کرتے ہوئے جناب مودی کو یہ بتایا گیا کہ اس سے قبل پانی طویل دوری پر اور لمبی قطاروں میں بھی دستیاب ہوتا تھا۔ اب صورت حال بہتر ہوگئی ہے کیونکہ تمام گھرانوں کے پاس نل کے پانی کا کنکشن ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ او ڈی ایف بننے اور پوری طور پر احاطے کیے گئے گاؤں بننے کے باعث گاؤں میں بہتر صحت کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ ان کے گاؤں میں پانی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ ایک معمول بن گئی ہے اور اس کے لیے پانچ خواتین کو تربیت دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت عوام الناس کی زندگی گزارنے میں آسانی لانے کے لیے  پائیدار کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انھوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ شمال مشرق میں حقیقی تبدیلی ہو رہی ہے۔

لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گاؤں باپو اور بہادر شاستری جی کے دلوں کے ٹکڑے تھے۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ آج کے دن ملک بھر میں گاوؤں کے لاکھوں افراد ’گرام سبھا‘ کی شکل میں ’جل جیون سمواد‘ منعقد کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جل جیون مشن کا وژن عوام الناس کو پانی تک رسائی حاصل کرانا ہی نہیں ہے بلکہ یہ غیر مرکوزیت کی ایک بڑی تحریک بھی ہے۔ انھوں نے کہا’’یہ ایک گاؤں سے چلنے والی خواتین پر مبنی تحریک ہےیہ گاؤں کی  خواتین کی قیادت والی اسکیم ہے اس کی اصل بنیاد ایک عوامی تحریک اور وسیع عوامی شرکت ہے‘‘ وزیر اعظم نے یاددہانی کرائی کہ گاندھی جی یہ کہا کرتے تھے کہ گرام سوراج کے اصل معنی مکمل طور پر خود اعتمادی حاصل کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’یہی وجہ ہے کہ میری ہرممکن کوشش رہی ہے کہ گرام سوراج کی یہ سوچ آگے بڑھے اور اسے حاصل کیا جائے‘‘۔ جناب مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر  اپنی مدت کے دوران گرام سوراج کے لیے کئے گئے اقدامات کی یاددہانی کرائی جن میں او ڈی ایف گاؤوں کے لیے نرمل گاؤں، گاؤوں میں پرانی باولیوں اور کنوؤں کے احیاء کے لیے جل مندر ابھیان، گاؤں میں 24 گھنٹے بجلی کے لیے جیوتی گرام، گاؤوں میں تیرتھ گرام اور گاؤوں میں  براڈ بینڈ کے لیے ای-گرام شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر بھی انھوں نے اسکیموں کی منصوبہ بندی اور انتظام میں مقامی برادریوں کو شامل کرنے پر کام کیا ہے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ اس کے لیے ، خاص طورپر ، پانی اور صفائی کے لیے ، گرام پنچایتوں کو براہ راست 2.5 لاکھ کروڑ روپئے فراہم کرائے گئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اختیارات کے ساتھ ساتھ پنچایتوں کے کام کاج کی شفافیت کی بھی قریب سے نگرانی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گرام سماج کے تئیں مرکزی سرکار کے عزم کی ایک کلیدی مثال جل جیون مشن اور پانی سمیتیاں ہیں۔

پانی کے مسائل کے عام تصورات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے فلموں، کہانیوں اور نغموں کا ذکر کیا جن میں تفصیل کے ساتھ یہ بیان کیا جاتا ہے کہ کس طرح گاؤں کی خواتین اور بچے پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر کرتے تھے۔ بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں گاؤں کا نام آتے ہی اس صورتحال کا خاکہ ابھر آتا تھا۔ وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیوں معدود چند افراد ہی اس سوال کے بارے میں سوچتے ہیں۔ کیوں ان لوگوں کو ہر دن پانی کے لیے کسی دریا یا کسی تالاب پر جانا پڑتا ہے۔ آخر پانی کیوں ان افراد تک نہیں پہنچتا؟  وزیر اعظم نے کہا ’’کہ طویل عرصے سے جو لوگ پالیسی سازی کے ذمے دار ہیں انھیں اپنے آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہیے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شاید اس سے قبل کے پالیسی سازوں کو پانی کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا کیونکہ وہ وافر پانی والے علاقوں سے آئے تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ  گجرات جیسی ریاست سے آتے ہوئے انھوں نے خشک سالی کی صورتحال دیکھی ہے اور پانی کی ہر بوند کی اہمیت سے وہ اچھی طرح واقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گجرات کا وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے عوام الناس کو پانی فراہم کرنا اور پانی کا تحفظ کرنا ان کی ترجیحات تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  آزادی سے لے کر 2019 تک ہمارے ملک میں صرف 3 کروڑ گھرانوں کو پانی تک رسائی حاصل تھی۔ 2019 میں جل جیون مشن کے آغاز سے 5 کروڑ گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ آج، ملک کے تقریباً 80 اضلاع میں تقریباً 1.25 لاکھ گاؤوں میں ہر ایک گھرانے تک پانی پہنچ رہا ہے۔ خواہشمند اضلاع میں نل کے پانی کے کنکشن کی تعداد میں 31 لاکھ سے اضافہ ہوکر یہ 1.16 کروڑ ہوگئی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ صرف دو برس میں ہی اتنا کام کیا گیا ہے کہ جتنا کہ گذشتہ سات دہائیوں میں نہیں ہوا۔ انھوں نے ملک کے ہر اس شہری سے اپیل کی جو وافر پانی کے علاقے میں رہتاہے کہ وہ پانی کو بچانے کے لیے مزید کوشش کریں۔ انھوں نے ان پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنی عادتیں بھی بدلیں۔

وزیر اعظم نے ملک کی بیٹیوں کی صحت اور تحفظ کو بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی بیان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہر گھر اور اسکول میں بیت الخلاء، کم قیمت والے  سنیٹری پیڈ،  حمل کے دوران تغذیائی امداد اور ٹیکہ کاری جیسے اقدامات نے ’مترا شکتی‘ کو استحکام بخشا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گاؤوں میں تعمیر کردہ 2.5 کروڑ مکانات میں سے اکثر خواتین کے نام پر ہیں۔ اجولا نے خواتین کو دھوئیں سے پر زندگی سے نجات دلائی ہے۔ خواتین ذاتی مدد کے گروپوں کے  ذریعے آتم نربھر مشن کے ساتھ مربوط ہو رہی ہیں اور گذشتہ سات برسوں میں ان کی تعداد تین گنا ہوگئی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ قومی نان نفقہ مشن کے تحت خواتین کو دی جانے والی امداد میں گذشتہ سات برسوں میں 13 گنا اضافہ ہواہے جو کہ سن 2014 سے پہلے برسوں میں صرف پانچ تھا۔

 

*****

U.No.9629

(ش ح – اع – ر ا)