وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سویرے لوک کلیان مارگ 7 پر واقع اپنی رہائش گاہ پر جموں و کشمیر کے طالب علموں کے ایک وفد سے بات چیت کی۔
جموں و کشمیر کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 طلباء نے بے تكلفانہ اور غیر رسمی بات چیت میں حصہ لیا۔
یہ طلباء حکومت ہند کے ’وطن کو جانو – یوتھ ایکسچینج پروگرام 2023‘ کے تحت جے پور، اجمیر اور نئی دہلی کا دورہ کر رہے ہیں۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت اس دورے کا مقصد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ملک کی ثقافتی اور سماجی تنوع سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے طلباء سے ان کے سفر کے تجربے اور ان مشہور مقامات کے بارے میں پوچھا جہاں وہ گئے۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی بھرپور ثقافت پر تبادلہ خیال کیا اور طلباء سے کرکٹ، فٹ بال وغیرہ جیسے کھیلوں میں ان کی شرکت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کی نوجوان تیر اندازشیتل دیوی کی مثال دی جس نے ہانگزو میں ایشین پیرا گیمز میں تین تمغے جیتے۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان میں کسی بھی شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت ہے۔
وزیر اعظم نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں کام کریں اور اپنا كردار ادا كریں اور وِكسِت بھارت ایٹ2047 کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کریں۔
جموں و کشمیر میں دنیا کے بلند ترین ریلوے پل کی تعمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے خطے میں رابطے بہتر ہوں گے۔
وزیر اعظم نے چندریان-3 اور آدتیہ–ایل ون مشن کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ان سائنسی کامیابیوں نے ہر ہندوستانی کو فخر کیا ہے۔
اس سال جموں و کشمیر آنے والے سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم نے یوگا کے فوائد کے بارے میں بھی بات کی اور طلباء کو روزانہ اس کی مشق کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کشمیر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور ملک کو صاف ستھرا بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
******
U.No:2938
ش ح۔رف۔ س ا
Had a memorable interaction with students from Jammu and Kashmir. Their enthusiasm and energy is truly admirable. pic.twitter.com/aUsVaIXlJy
— Narendra Modi (@narendramodi) December 24, 2023