وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گایتری پریوار کے زیر اہتمام اشوا میدھا یگیہ سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کی روشنی میں ‘اشوا میدھا یگیہ‘ سے وابستہ ہونے پر اپنے مخمصے کے ساتھ آغاز کیا کیونکہ اس کی غلط تشریح کی جا سکتی ہے لیكن انہوں نے کہا كہ “جب میں نے آچاریہ شری رام شرما کے جذبات کو برقرار رکھنے اور اس کے نئے معنی کے ساتھ اشوامیدھا یگیہ کا جائزہ لیا تو میرے شکوک و شبہات دور ہو گئے“۔
وزیر اعظم مودی نے لاکھوں نوجوانوں کو نشے سے دور کرنے اور قوم سازی کی سرگرمیوں کی طرف اس کے کردار کو اجاگر کتے ہوئے اعتراف كیا كہ “گایتری پریوار کے زیر اہتمام اشو میدھا یگیہ ایک عظیم الشان سماجی مہم بن گئی ہے“۔ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کی تقدیر کو تشکیل دینے اور اس کی ترقی میں تعاون کرنے میں نوجوانوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے زور دی ے كر كہا كہ “نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں“۔ انہوں نے گایتری پریوار کے حق میں اس نیک کوشش سے ان کی وابستگی پر دلی خواہشات کا اظہار کیا۔ آچاریہ شری رام شرما اور ماتا بھگوتی کی تعلیمات کے ذریعے لوگوں کو متاثر کرنے کی ان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے گایتری پریوار کے بہت سے اراکین کے ساتھ اپنے ذاتی تعلق کو یاد کیا۔
وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کو نشے کی گرفت سے بچانے اور پہلے سے متاثرہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے زور دے كر كہا كہ “نشہ افراد اور معاشروں پر تباہی پھیلاتا ہے، جس سے بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے“۔ انہوں نے تین سے چار سال قبل شروع کی گئی منشیات سے پاک ہندوستان کے لیے ملک گیر پہل کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جس میں 11 کروڑ سے زیادہ لوگ شامل تھے۔ وزیر اعظم نے سماجی اور مذہبی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کی جانے والی بائیک ریلیوں، حلف برداری کی تقریبات اور نكڑ ڈراموں سمیت وسیع تر رسائی کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم اپنی من کی بات میں بھی نشے کے خلاف احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیتے آئے ہیں۔
“جب ہم اپنے نوجوانوں کو بڑے قومی اور عالمی اقدامات کے ساتھ مربوط کر دیں گے تو وہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے پرہیز کریں گے،” وزیر اعظم مودی نے اس ریمارک کے ساتھ وکست اور آتم نربھر بھارت کے اہداف کو حاصل کرنے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ور كہا كہ “ہندوستان کی صدارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کا موضوع، ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘، ہماری مشترکہ انسانی اقدار اور امنگوں کی وضاحت كرتا ہے“۔ عالمی اقدامات میں اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جیسے کہ ‘ ایک سورج، ایک دنیا، ایک گرڈ‘ اور ‘ایک دنیا، ایک صحت۔‘ وزیر اعظم مودی نے کہا كہ “اس طرح کی قومی اور عالمی مہمات میں، ہم اپنے نوجوانوں کو جتنا زیادہ شامل کریں گے، اتنے ہی وہ غلط راستے سے دور رہیں گے۔“
کھیل كود اور سائنس پر حکومت کی توجہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے كہا كہ “چندریان کی کامیابی نے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئی دلچسپی کو جنم دیا ہے” وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی توانائی کو صحیح سمت میں منتقل کرنے میں اس طرح کے اقدامات کے تبدیلی کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ انڈیا موومنٹ اور کھیلو انڈیا جیسے اقدامات سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور “ایک حوصلہ مند نوجوان منشیات کے استعمال کی طرف نہیں مڑ سکتا۔“
نئی تنظیم ’میرا یووا بھارت (مائی بھارت)‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ 1.5 کروڑ سے زیادہ نوجوان پہلے ہی پورٹل کے ساتھ اندراج کر چکے ہیں جو قوم کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی طاقت کے صحیح استعمال کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے نشے کی لت کے تباہ کن نتائج کو تسلیم کیا اور نچلی سطح سے منشیات کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے استعمال سے مؤثر طریقے سے لڑنے کے لیے مضبوط فیملی سپورٹ سسٹم کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور مصقہ طور پر كہا كہ “اس طرح مادے سے پاک ہندوستان کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ خاندان اداروں کے طور پر مضبوط ہوں“۔
وزیر اعظم مودی نے ایک شاندار مستقبل کی طرف ملک کی رفتار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یاد کیا كہ “رام مندر کے پران پرتیشتھا سماروہ کے دوران میں نے کہا تھا کہ ہندوستان کے لیے ایک ہزار سال کا ایک نیا سفر شروع ہو رہا ہے“۔ وزیر اعظم مودی نے انفرادی ترقی کی کوششوں کے ذریعے قومی ترقی کے ذریعے عالمی رہنما بننے کی طرف ہندوستان کے سفر کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا كہ “اس امرت کال میں ہم اس نئے دور کی صبح کا مشاہدہ کر رہے ہیں“۔
Sharing my remarks at the Ashwamedha Yagya organised by World Gayatri Pariwar. https://t.co/jmmCzUsuHT
— Narendra Modi (@narendramodi) February 25, 2024
******
U.No:5333
ش ح۔رف۔س ا
Sharing my remarks at the Ashwamedha Yagya organised by World Gayatri Pariwar. https://t.co/jmmCzUsuHT
— Narendra Modi (@narendramodi) February 25, 2024