نئی دہلی۔29؍اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی آج اودے پور راجستھان کے دورے پر ہیں۔
موصوف متعدد اہم قومی شاہراہوں سے متعلق اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی تخمینہ لاگت 15 ہزار کروڑ روپئے سے زائد کی ہے۔
افتتاح کیے جانے والے پروجیکٹوں میں کوٹا میں دریا چمبل کے آر پار 6 لین والے کیبل سے مربوط پُل کی تعمیر ، گومتی چوراہا۔ اودے پور سیکشن قومی شاہراہ نمبر 8 کو چار لین میں بدلنے کا پروجیکٹ اور قومی شاہراہ نمبر 758 یعنی راج سمند- بھیل واڑہ سیکشن کو چار لینوں میں بدلنے والا پروجیکٹ شامل ہیں۔ جن اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جانا ہے ان میں جے پور رنگ روڈ کا نام شامل ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم بعدازاں ،اودے پور میں، پرتاپ گورو کیندر بھی جائیں گے۔ یہ کیندر مختلف نمائشی اشیاء کے ذریعے میواڑ کی سابق حکومت کے معروف حکمراں مہارانا پرتاپ کی زندگی ، ان کی شجاعت اور کارناموں اور حصولیابیوں کا تعارف فراہم کرتا ہے۔
******
م ن۔ ۔ ع ن۔
U-4241
Tomorrow I will be visiting Rajasthan, the land of the brave, where I will inaugurate & lay the foundation of key National Highway projects.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2017
I will address a public meeting in Udaipur. I will also visit the Pratap Gaurav Kendra and pay my respects to the great Maharana Pratap.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 28, 2017