نئی دہلی، 25 اپریل 2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یوروپی کمیشن کی صدر محترمہ اُرسولا وون ڈر لیئن کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم نے اس سال رائےسینا ڈائیلاگ میں افتتاحی خطبہ کی رضامندی دینے کے لیے یوروپی کمیشن کی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آج، بعد ازاں ان کا خطبہ سننے کے لیے پرجوش ہیں۔
دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ بڑے اور فعال جمہوری معاشرے کے طور پر ، بھارت اور یوروپ متعدد عالمی مسائل پر یکساں اقدار اور مشترکہ نقطہ نظر ساجھا کرتے ہیں ۔
انہوں نے ایک آزاد تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری معاہدے پر آئندہ مذاکرات کے ازسر نو آغاز سمیت بھارت ۔ یوروپی یونین کلیدی شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بھارت ۔ یوروپی یونین تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کو سیاسی سطح کی نگرانی فراہم کرنے اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں کے درمیان تال میل کو یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی اور تکنالوجی کمیشن قائم کیا جائے۔
دونوں قائدین نے گرین ہائیڈروجن جیسے شعبوں میں بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان اشتراک کے امکانات سمیت موسمیات سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیے ۔ انہوں نے کووِڈ۔19 کے جاری خطرے پر بھی تبادلہ خیالات کیے اور دنیا کے تمام ترحصوں تک ٹیکوں اور معالجاتی خدمات کی مساویانہ رسائی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔
اس کے علاوہ، میٹنگ کے دوران اہم جغرافیائی سیاسی امور پر تبادلہ خیالات کیے گئے، جن میں یوکرین کی صورتحال اور بھارت ۔ پیسفک خطے میں رونماہونے والے واقعات جیسے موضوعات بھی شامل ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4658
My opening remarks during the fruitful meeting with President of the EU Commission @vonderleyen. pic.twitter.com/CMzTuxqlJx
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2022
Delighted to hold talks with President of @EU_Commission @vonderleyen earlier today. We reviewed the full range of India-EU ties including economic and cultural linkages. pic.twitter.com/Vc5jv1Lrqa
— Narendra Modi (@narendramodi) April 25, 2022