Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر میں درخشاں گجرات چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی  نگر میں درخشاں گجرات چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی  نگر میں درخشاں گجرات چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی  نگر میں درخشاں گجرات چوٹی کانفرنس کا افتتاح کیا


 

نئی دہلی، 17 جنوری / درخشاں گجرات  چوٹی کانفرنس   کا نواں ایڈیشن  کل گاندھی نگر میں مہاتما مندر  نمائش  اور کنونشن سنٹر میں شروع ہو گا ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کا مقصد گجرات میں سرمایہ  کاری رفتار بڑھانا ہے ۔ 

          18 سے 20 جنوری کے درمیان ہونے والی درخشاں گجرات چوٹی کانفرنس کے آغاز  کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ایگزیبیشن سینٹر میں  گلوبل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم نے مختلف  پویلینوں کا دورہ کیا اور اسرو ، ڈی آر ڈی او اور کھادی وغیرہ کے اسٹالوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا  اور چرخے سے چندر  یان تک کے میک اِن انڈیا کے اپنے ویژن کے تعلق سے اپنی  دلچسپی کو اجاگر کیا ۔  اُن کے ہمراہ گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور دیگر معزز افراد بھی تھے ۔   گلوبل ٹریڈ شو  دو لاکھ مربع میٹر رقبے پر  پھیلا ہوا ہے ، جس میں  25 سے زیادہ صنعتی اور کارورباری سیکٹروں نے ایک ہی جگہ پر اپنے خیالات  ، مصنوعات اور ڈیزائنوں کی نمائش کی ہے ۔ 

          چوٹی کانفرنس کے ساتھ ساتھ  بہت سی تقریبات اور پروگراموں کا  انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔  آج کے پروگراموں میں ایک بڑا پُر کشش پروگرام احمد آباد شاپنگ فیسٹیول ، 2019  ہے ، جس کا افتتاح وزیر اعظم آج شام کریں گے ۔ اس موقع پر درخشاں گجرات ، احمد آباد شاپنگ  فیسٹیول  کے  میسکاٹ  کی نقاب کشائی  وزیر اعظم ہی  کریں گے ۔  احمد آباد  شاپنگ فیسٹیول ، 2019 ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے  اور  یہ شہر کے صنعت کاروں کو   یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی نمائش کو سب کے سامنے پیش کریں ۔

          درخشاں گجرات  سمٹ کے  نویں ایڈیشن   کے اہم پروگراموں   کے علاوہ ، اس میں  بالکل ہی  نئے  فورموں کے  ایک سیٹ کی  شروعات بھی دیکھی جا سکے گی ،  جس سے  چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کے درمیان  متنوع  نوعیت کی معلومات کا   تبادلہ ہو سکے گا اور  ان کے درمیان   نیٹ ورکنگ کی سطح کو  گونا گوں کیا جا سکے گا ۔

درخشاں گجرات   چوٹی کانفرنس  کا تصور  2003 ء میں  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ، اُس وقت پیش کیا تھا ، جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے ۔  اس کا مقصد گجرات  کو  ترجیحی بنیاد پر سرمایہ کاری کے لئے ایک پُر کشش  مقام بنانا تھا ۔

چوٹی کانفرنس کے دوران راؤنڈ ٹیبل میں ہندوستان کے ماہرینِ  تعلیم اور حکومتِ ہند  کے اہم پالیسی ساز اور ریاستی حکومتوں   کے اہم پالیسی ساز شرکت کریں گے ۔  ‘‘  راؤنڈ ٹیبل میں ہندوستان میں  ایس ٹی ای ایم  تعلیم و تحقیق   میں مواقع سے متعلق  خاکہ   ’’ کے موضوع پر تمام شرکاء تبادلۂ خیال کریں گے۔

سائنس ، ٹیکنا لوجی  ، انجینئرنگ اور ریاضی  ( ایس ٹی ای ایم ) سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس  منعقد کی جائے گی ۔

مستقبل کی ٹیکنا لوجیوں  اور  خلاء میں  کھوج سے متعلق نمائش  ہو گی اور خلائی سفر کے مستقبل  پر   خیالات پیش ہوں گے ۔ 

ایشیا کے ٹرانس شپمنٹ  ہب کے طور پر ہندوستان کو بندرگاہ  پر مبنی  ترقی اور حکمتِ عملیوں کے موضوع پر   ایک سیمینار   ہو گا ۔

ایک سیمینار میں   میک انڈیا پروگرام  کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے   پروگرام اور اہم مداخلتوں   کی کامیاب  کہانیوں کی نمائش ہو گی ۔ 

دفاع اور ایرو اسپیس کی صنعت  میں مواقع سے متعلق سیمینار  کا منصوبہ  گجرات میں  دفاع اور  ایرو ناٹکس  میں مواقع سے متعلق   شرکاء کو حساس بنانا ہوگا ۔

2003 ء میں  درخشاں گجرات چوٹی کانفرنس  کا تصور پیش کئے جانے کے بعد سے ، اِس چوٹی کانفرنس نے متعدد ریاستوں کو اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ وہ  تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے  اسی طرح کی کانفرنسیں   منعقد کریں ۔

 

( م ن  ۔  ج  ۔  ع ا  )      ( 17 – 01 – 2019 )

U. No. 393