Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھیلوں کے قومی دن پر میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا


کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

آج صبح اپنے ٹویٹ میں، وزیر اعظم مودی نے ان تمام لوگوں کی خدمات کااعتراف کرنے  کی اہمیت پر زور دیا جنہوں نے کھیلوں میں جوش و خروش سے تعاون کیا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستان کی فخریہ نمائندگی کی ہے۔

جناب مودی نے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی خاطر ہر سطح پر کھیلوں کی حمایت کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جہاں ہر نوجوان ہندوستانی کھیلنے اور چمکنے کی خواہش رکھتا ہو۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

‘‘کھیلوں کے قومی دن کی مبارکباد۔ آج ہم میجر دھیان چند جی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ یہ ان تمام لوگوں کے لیے قابل تعریف لمحہ  ہے جو کھیلوں کے بارے میں پرجوش ہیں اور جو ہندوستان کے لیے کھیل چکے ہیں۔ ہماری حکومت کھیلوں کو سپورٹ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلنے اور چمکنے کے قابل ہوں۔

********

ش ح۔ ع ح۔ع ن

 (U: 10297)