وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صاحب آباد آر آر ٹی ایس اسٹیشن سے نیو اشوک نگر آر آر ٹی ایس اسٹیشن تک نمو بھارت ٹرین کی سواری کی۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے نوجوان دوستوں سے گرم جوشی کے ساتھ بات چیت کی، جنہوں نے انہیں کئی پینٹنگز اور فن پارے تحفے میں دیئے۔
وزیراعظم نے ایک چھوٹی بچی کے ساتھ بات چیت کی اور اس کی تعریف کی، جس نے وزیر اعظم اور نئے ابھرتے ہوئے ہندوستان سے متعلق نظم پڑھ کر سنایا۔ جناب مودی نے ایک لڑکے سے بھی بات چیت کی، جس نے انہیں ایک پینٹنگ تحفے میں دی اور اسے ایک مکان بھی ملا ہوا ہے۔ انہوں نے لڑکے سے نئے گھر میں ان کی پیش رفت کے بارے میں پوچھا اور اس کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک دوسری بچی نے وزیر اعظم کے بارے میں ایک نظم سنائی، جس کے لئے انہوں نے اس چھوٹی بچی کی تعریف کی۔
اس کے بعد وزیر اعظم نے خواتین لوکو پائلٹس سے بات چیت کی، جنہوں نے اپنی ملازمتوں سے متعلق خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان سے پوری تندہی کےساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا اور ان کی نئی ملازمتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
नमो भारत ट्रेन के साहिबाबाद-अशोक नगर के नए कॉरिडोर में सफर के दौरान मेरे युवा साथियों की अद्भुत प्रतिभा ने नई ऊर्जा से भर दिया। pic.twitter.com/ov7eUOFKpp
— Narendra Modi (@narendramodi) January 5, 2025
**********
ش ح۔ ک ا۔ ع ن
नमो भारत ट्रेन के साहिबाबाद-अशोक नगर के नए कॉरिडोर में सफर के दौरान मेरे युवा साथियों की अद्भुत प्रतिभा ने नई ऊर्जा से भर दिया। pic.twitter.com/ov7eUOFKpp
— Narendra Modi (@narendramodi) January 5, 2025