وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور، مہاراشٹر میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے چیترا شکلا پرتپدا کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو مقدس نوراتری تہوار کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس دن کی خاصیت پر زور دیا کہ ملک بھر میں گڑی پڑوا، اگادی، اور نوریہہ جیسے تہوار بھی آج منائے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس دن کو مزید بامعنی قرار دیا کیونکہ یہ بھگوان جھولے لال اور گرو انگد دیو کی جینتی (یومِ پیدائش) سے بھی منسلک ہے۔ انہوں نے اس موقع کو عظیم ڈاکٹر کے بی ہیڈگِوار کی یومِ پیدائش اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے صد سالہ شاندار سفر کے آغاز کے طور پر بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے سمرتی مندر جاکر ڈاکٹر ہیڈگوار اور شری گولوالکر گروجی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستانی آئین کے 75 سالہ جشن کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگلے ماہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی جینتی منائی جائے گی۔ انہوں نے دیکشا بھومی جاکر ڈاکٹر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ان کی برکتیں حاصل کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے نوراتری اور دیگر تمام تہواروں کی مبارکباد بھی دی۔
ناگپور کی خدمت کے مقدس مرکز ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے مادھو نیترالیہ کے متاثر کُن ترانے کا ذکر کیا جو روحانیت، علم، فخر اور انسانیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادھو نیترالیہ ایک ایسا ادارہ ہے جو عقیدت مند گروجی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کی بینائی بحال کر رہا ہے۔
انہوں نے مادھو نیترالیہ کے نئے کیمپس کے سنگ بنیاد پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس توسیع سے اس کی خدمات مزید تیز ہوں گی، ہزاروں نئی زندگیاں روشنی حاصل کریں گی، اور اندھیرے کو دور کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مادھو نیترالیہ سے وابستہ تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی مسلسل خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔’سب کے پریاس‘کے تصور پر زور دیتے ہوئے اور ملک کے صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ مادھو نیترالیہ ان کوششوں میں معاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، حتیٰ کہ غریب ترین افراد کو بھی بہترین علاج میسر ہو۔انہوں نے آیوشمان بھارت یوجنا کے اثرات پر روشنی ڈالی، جس کے تحت لاکھوں افراد کو مفت علاج فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے جَن اوشدھی کیندروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز غریب اور متوسط طبقے کو سستی دوائیں فراہم کر رہے ہیں، جس سے عوام کے ہزاروں کروڑ روپے بچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں دیہاتوں میں لاکھوں آیوشمان آروگیہ مندر قائم کیے گئے ہیں، جہاں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے بنیادی طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو طبی معائنے کے لیے سیکڑوں کلومیٹر سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔
وزیر اعظم نے ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد دوگنی ہونے اور آپریشنل ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) اداروں کی تعداد تین گنا ہونے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سیٹوں میں بھی دوگنا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں زیادہ ہنر مند ڈاکٹر عوام کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے طلبہ کو مادری زبان میں میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے سرکاری اقدامات پر زور دیا، تاکہ وہ ڈاکٹر بن سکیں۔ انہوں نے جدید طبی سائنس میں ہونے والی ترقی کے ساتھ روایتی طبی علوم کے فروغ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اور آیوروید کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جس سے ہندوستان کا وقار بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی قوم کا وجود اس کی ثقافت اور شعور کی نسل در نسل توسیع پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی غلامی اور بیرونی حملوں کی صدیوں پرانی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سماجی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کئی کوششیں ہوئیں، مگر ہندوستانی شعور زندہ اور مستحکم رہا۔ انہوں نے بھکتی تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گرو نانک دیو، کبیر داس، تلسی داس، سور داس، اور مہاراشٹر کے سنت تُکارام، سنت ایکناتھ، سنت نام دیو اور سنت گیانیشور نے اپنی انقلابی سوچ کے ذریعے ہندوستانی قومی شعور کو تقویت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان تحریکوں نے امتیازی سلوک کی زنجیروں کو توڑا اور معاشرے کو متحد کیا۔
انہوں نے سوامی وویکانند کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ایک مایوس قوم کو بیدار کیا، خود اعتمادی پیدا کی، اور قومی شعور کو زندہ رکھا۔ انہوں نے ڈاکٹر ہیڈگوار اور گروجی کے کردار کو اجاگر کیا، جنہوں نے نوآبادیاتی حکمرانی کے آخری ادوار میں قومی شعور کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سو سال پہلے بویا گیا یہ بیج آج ایک عظیم درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس کے اصول اور نظریات اسے بلند رکھتے ہیں، اور لاکھوں رضا کار اس کی شاخوں کی مانند ہیں۔وزیر اعظم نے کہا: ’’راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھارت کی لافانی ثقافت کا جدید اکشے وٹ ہے، جو مسلسل ہندوستانی ثقافت اور قومی شعور کو تقویت دے رہا ہے‘‘۔وزیر اعظم نے مادھو نیترالیہ کے نئے کیمپس کے آغاز کے ساتھ ’’نظریں اور سمت‘‘ کے فطری تعلق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ویدک منتر ’’پشیم شردہ شتم‘‘ کا حوالہ دیا، جس کا مطلب ہے، ’’ہم سو سال دیکھیں‘‘۔ انہوں نے ظاہری نظر اور اندرونی بصیرت دونوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ودربھ کے عظیم سنت، شری گلاب راؤ مہاراج کا ذکر کیا، جو ’’پرَجن چکشو‘‘ کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ شری گلاب راؤ مہاراج کم عمری میں اپنی بینائی سے محروم ہو گئے تھے، لیکن انہوں نے بے شمار کتابیں تصنیف کیں۔ ان کی بصیرت حکمت سے آئی اور دانشمندی میں ظاہر ہوئی، جو فرد اور معاشرے دونوں کو طاقت بخشتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس ظاہری اور باطنی دونوں قسم کی بصیرت پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مادھو نیترالیہ کو ظاہری بصیرت کی مثال قرار دیا، اور کہا کہ آر ایس ایس کی اندرونی بصیرت نے اسے خدمت کے مترادف بنا دیا ہے۔وزیر اعظم نے مذہبی صحیفوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد خدمت اور ایثار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب خدمت اقدار میں سرایت کر جائے، تو یہ عبادت کی شکل اختیار کر لیتی ہے، جو ہر سنگھ کے کارکن کی زندگی کا جوہر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہی جذبہ نسل در نسل رضا کاروں کو خدمت کے لیے سرگرم رکھتا ہے۔انہوں نے گروجی کے الفاظ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ زندگی کی اہمیت اس کی مدت میں نہیں بلکہ اس کی افادیت میں ہے۔ انہوں نے ’’دیو سے دیش‘‘ اور ’’رام سے راشٹر‘‘ کے اصولوں کی پیروی پر زور دیا۔ انہوں نے رضاکاروں کے بے لوث کاموں کی تعریف کی، چاہے وہ سرحدی دیہات ہوں، پہاڑی علاقے ہوں، یا جنگلاتی خطے۔ انہوں نے ’’ونواسی کلیان آشرم‘‘، ’’ایکل ودیالیہ‘‘ اور سیوا بھارتی جیسے منصوبوں میں ان کی خدمات کا ذکر کیا۔انہوں نے پریاگ مہا کمبھ کے دوران ’’نیتر کمبھ‘‘ مہم میں رضاکاروں کی شاندار خدمات کو سراہا، جہاں انہوں نے لاکھوں زائرین کی مدد کی۔ انہوں نے قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلوں کے دوران رضاکاروں کی خود سپردگی پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نے کہا: ’’سیوا ایک یگیہ ہے، اور ہم خود کو اس میں نذر کر کے مقصد کے سمندر میں ضم ہو جاتے ہیں‘‘۔
گروجی کے ایک متاثر کن واقعے کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایک بار جب گروجی سے پوچھا گیا کہ وہ سنگھ کو ہمہ گیر کیوں کہتے ہیں، تو انہوں نے سنگھ کو روشنی سے تشبیہ دی۔ گروجی نے فرمایا کہ روشنی خود ہر کام نہیں کرتی، لیکن اندھیرے کو دور کرتی ہے اور دوسروں کو راستہ دکھاتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گروجی کی یہ تعلیم زندگی کا ایک منتر ہے، جو ہر ایک کو روشنی کا ذریعہ بننے، رکاوٹوں کو دور کرنے، اور ترقی کا راستہ ہموار کرنے کی تلقین کرتا ہے۔انہوں نے بے لوث خدمت کے جوہر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ کے اصول ’’نہ میں، بلکہ تم‘‘ اور ’’میرا نہیں، بلکہ ملک کے لیے‘‘ کی بنیاد پر استوار ہیں۔
’’ہم‘‘ کو ’’میں‘‘ پر ترجیح دینے اور تمام پالیسیوں و فیصلوں میں ملک کو اولین مقام دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس رویے کے مثبت اثرات پورے ملک میں نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زنجیریں توڑنی ہوں گی جنہوں نے ملک کو جکڑ رکھا ہے، اور نوآبادیاتی ذہنیت سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان اب انگریزوں کی چھوڑی ہوئی باقیات کو، جو 70 سال تک احساسِ کمتری کا باعث بنی رہیں، قومی فخر کے نئے ابواب سے بدل رہا ہے۔انہوں نے پرانی برطانوی قوانین کی جگہ ’’بھارتیہ نیائے سنہیتا‘‘ کے نفاذ کا ذکر کیا۔ انہوں نے ’’راج پتھ‘‘ کو ’’کرتویہ پتھ‘‘ میں تبدیل کرنے کے عمل کو نوآبادیاتی ورثے کے بجائے فرض کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے بحریہ کے پرچم سے نوآبادیاتی علامتوں کو ہٹا کر، اسے چھترپتی شیواجی مہاراج کے نشان سے مزین کرنے کا ذکر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جزائر انڈمان کے ان ناموں کو بدل کر آزادی کے ہیروز کی یاد میں رکھا گیا ہے، جہاں ویر ساورکر نے ملک کے لیے سختیاں جھیلیں اور نیتا جی سبھاش چندر بوس نے آزادی کا بگل بجایا۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا: ’’ہندوستان کا رہنما اصول ’وسودھیو کٹمبکم‘ دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ رہا ہے اور ہماری عملی کوششوں میں جھلک رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران، ہندوستان نے دنیا کو ویکسین فراہم کی، اسے ایک عالمی خاندان کی طرح سمجھا۔انہوں نے میانمار میں ’’آپریشن برہما‘‘کے تحت حالیہ زلزلے میں ہندوستانی امداد، ترکی اور نیپال کے زلزلوں میں مدد، اور مالدیپ کے پانی کے بحران کے دوران ہندوستان کی فوری کارروائی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے تنازعات کے دوران دوسرے ممالک کے شہریوں کو نکالنے میں بھی مدد فراہم کی، اور عالمی جنوب کی آواز کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جذبہ ہندوستانی ثقافتی اقدار سے جنم لیتا ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی نوجوانوں کو ملک کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا، جو اعتماد اور خطرات مول لینے کی صلاحیت سے بھرپور ہیں۔انہوں نے انوویشن، اسٹارٹ اپس، اور ہندوستانی ورثے و ثقافت پر نوجوانوں کے فخر کو اجاگر کیا۔انہوں نے پریاگ مہا کمبھ میں لاکھوں نوجوانوں کی شرکت کو ان کی قدیم روایات سے جڑاؤکی علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نوجوان قومی ضروریات پر مرکوز ہیں، ’’میک ان انڈیا‘‘ کی کامیابی میں ان کا کردار نمایاں ہے، اور وہ مقامی مصنوعات کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہی نوجوان ملک کے لیے جینے اور کام کرنے کے عزم کے ساتھ، کھیل کے میدانوں سے لے کر خلا تک، ہر میدان میں ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوں نے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ یہی نوجوان ہندوستان کو 2047 تک ایک ’’وکست بھارت‘‘ (ترقی یافتہ بھارت) بنانے میں قیادت کریں گے۔
وزیر اعظم نے تنظیم، لگن، اور خدمت کے امتزاج کو اس سفر کی اصل قوت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی دہائیوں پر محیط کاوشیں اور بے لوث کوششیں اب رنگ لا رہی ہیں، اور بھارت کی ترقی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔وزیر اعظم نے 1925 میں آر ایس ایس کے قیام کے دوران کے حالات پر روشنی ڈالی، جب ملک آزادی کی جدوجہد میں مصروف تھا اور آزادی سب سے بڑا مقصد تھا۔ انہوں نے سنگھ کے 100 سالہ سفر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ 2025 سے 2047 تک کا دور ملک کے لیے نئے اور بلند حوصلہ اہداف کا حامل ہوگا۔انہوں نے گروجی کے ایک خط سے متاثر کن الفاظ کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ایک عظیم قومی عمارت کی بنیاد میں ایک چھوٹا سا پتھر بن سکیں۔وزیر اعظم نے اس عزم کو برقرار رکھنے، خدمت کے جذبے کو ہمیشہ روشن رکھنے، انتھک محنت کرنے، اور ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے دوران شیئر کیے گئے اپنے نظریے کو دہرایا، کہ ایک مضبوط بھارت کی بنیاد اگلے ہزار سال کے لیے رکھی جائے۔وزیر اعظم نے یقین کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر ہیڈگِوار اور گروجی جیسے عظیم شخصیات کی رہنمائی ملک کو مسلسل تقویت بخشتی رہے گی۔انہوں نے یہ عزم دہرایا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے اور ان نسلوں کی قربانیوں کا احترام کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔
اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت، سوامی گووند دیوگیری مہاراج، سوامی اویدیشانند گیری مہاراج، ڈاکٹر اویناش چندر اگنی ہوتری، اور دیگر معزز مہمان موجود تھے۔
Speaking at the foundation stone laying ceremony of Madhav Netralaya Premium Centre in Nagpur. https://t.co/tqtHmqfug9
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
देश के सभी नागरिकों को बेहतर स्वास्थ्य सुविधाएं मिलें, ये हमारी प्राथमिकता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/D75trbp404
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
कठिन से कठिन दौर में भी भारत में चेतना को जागृत रखने वाले नए-नए सामाजिक आंदोलन होते रहे। pic.twitter.com/q1nYPJe0P2
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ भारत की अमर संस्कृति का आधुनिक अक्षय वट है।
ये अक्षय वट आज भारतीय संस्कृति को…हमारे राष्ट्र की चेतना को निरंतर ऊर्जावान बना रहा है: PM @narendramodi pic.twitter.com/sPhohB1nSu
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
जब प्रयासों के दौरान मैं नहीं हम का ध्यान होता है…
जब राष्ट्र प्रथम की भावना सर्वोपरि होती है…
जब नीतियों में, निर्णयों में देश के लोगों का हित ही सबसे बड़ा होता है…
तो सर्वत्र उसका प्रभाव भी नजर आता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/Vo10bHfDN8
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
दुनिया में कहीं भी प्राकृतिक आपदा हो, भारत पूरे मनोयोग से सेवा के लिए खड़ा होता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/xfodqIYSMK
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
राष्ट्र निर्माण की भावना से ओतप्रोत हमारे युवा आगे बढ़े चले जा रहे हैं… यही युवा 2047 के विकसित भारत के लक्ष्य की ध्वजा थामे हुए हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/yJ0XodCYek
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9200
Speaking at the foundation stone laying ceremony of Madhav Netralaya Premium Centre in Nagpur. https://t.co/tqtHmqfug9
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
देश के सभी नागरिकों को बेहतर स्वास्थ्य सुविधाएं मिलें, ये हमारी प्राथमिकता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/D75trbp404
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
कठिन से कठिन दौर में भी भारत में चेतना को जागृत रखने वाले नए-नए सामाजिक आंदोलन होते रहे। pic.twitter.com/q1nYPJe0P2
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ भारत की अमर संस्कृति का आधुनिक अक्षय वट है।
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
ये अक्षय वट आज भारतीय संस्कृति को...हमारे राष्ट्र की चेतना को निरंतर ऊर्जावान बना रहा है: PM @narendramodi pic.twitter.com/sPhohB1nSu
जब प्रयासों के दौरान मैं नहीं हम का ध्यान होता है...
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
जब राष्ट्र प्रथम की भावना सर्वोपरि होती है...
जब नीतियों में, निर्णयों में देश के लोगों का हित ही सबसे बड़ा होता है...
तो सर्वत्र उसका प्रभाव भी नजर आता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/Vo10bHfDN8
दुनिया में कहीं भी प्राकृतिक आपदा हो, भारत पूरे मनोयोग से सेवा के लिए खड़ा होता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/xfodqIYSMK
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
राष्ट्र निर्माण की भावना से ओतप्रोत हमारे युवा आगे बढ़े चले जा रहे हैं... यही युवा 2047 के विकसित भारत के लक्ष्य की ध्वजा थामे हुए हैं: PM @narendramodi pic.twitter.com/yJ0XodCYek
— PMO India (@PMOIndia) March 30, 2025
नागपुर का माधव नेत्रालय लोगों को सस्ता और विश्वस्तरीय नेत्र उपचार देने में पूरे समर्पण भाव से जुटा है, यह मेरे लिए अत्यंत संतोष की बात है। pic.twitter.com/y0YWYgl8VK
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
देशवासियों को बेहतर स्वास्थ्य सुविधाएं देना हमारी प्राथमिकता है। माधव नेत्रालय इस दिशा में अपना महत्वपूर्ण योगदान दे रहा है। pic.twitter.com/tE8fbOJIso
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ भारत की अमर संस्कृति का आधुनिक अक्षय वट है। ये अक्षय वट आज भारतीय संस्कृति और हमारी राष्ट्रीय चेतना को निरंतर ऊर्जावान बना रहा है। pic.twitter.com/cZsgNEYiLs
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
राष्ट्रीय स्वयंसेवक संघ अन्तः दृष्टि और बाह्य दृष्टि, दोनों के लिए काम कर रहा है। बाह्य दृष्टि के रूप में हम माधव नेत्रालय को देखते हैं और अंत: दृष्टि ने संघ को सेवा का पर्याय बना दिया है। pic.twitter.com/9bXDdp6kha
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
सेवा है यज्ञकुन्ड...
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025
समिधा सम हम जलें
ध्येय महासागर में...
सरित रूप हम मिलें। pic.twitter.com/VrXTvzpnIt
राष्ट्र प्रथम की भावना सर्वोपरि होने के साथ जब नीतियों और निर्णयों में देशवासियों का हित सबसे बड़ा होता है, तो सर्वत्र उसका प्रभाव भी नजर आता है। pic.twitter.com/MjyQ3gvPhM
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2025