وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت کااظہار کیا کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
جناب مودی نے کہا کہ ‘‘پوری دنیا ،بھارت کو لے کر نہایت پر امید ہے ’’ اور اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ایسا موقع آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری ہوں یا پالیسی ماہرین، ادارے ہوں یا دنیا کے ممالک، سبھی کی بھارت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے اس بات کوبھی اجاگر کیا کہ پچھلے چند ہفتوں میں بھارت کے بارے میں جو مثبت آراء موصول ہوئی ہیں، وہ سرمایہ کاروں کے جوش و جذبے میں مزید اضافہ کریں گی۔ وزیر اعظم نے عالمی بینک کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر قائم رہے گا۔ انہوں نے او ای سی ڈی کے ایک نمائندے کے ، اُس بیان کو بھی اجاگر کیا کہ ‘‘ دنیا کا مستقبل بھارت میں ہے ’’ ۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے ایک ادارے کی جانب سے بھارت کو ‘‘ شمسی توانائی کی سپر پاور’’ قرار دیے جانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے نے یہ تسلیم کیا ہے ، جب کہ کئی ممالک صرف باتیں کرتے ہیں، لیکن بھارت عملی طور پر نتائج دیتا ہے۔ جناب مودی نے ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی ایرو اسپیس کمپنیوں کے لیے ایک شاندار سپلائی چین کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ کمپنیاں بھارت کو عالمی سپلائی چین کے چیلنجز کا حل سمجھتی ہیں۔ وزیر اعظم نے بھارت پر دنیا کے اعتماد کی کئی مثالیں پیش کیں اور کہا کہ یہ اعتماد ہر بھارتی ریاست میں مزید حوصلہ پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہونے والی گلوبل سمٹ میں بھی یہ اعتماد واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کو بھارت کی پانچویں سب سے بڑی آبادی والی ریاست قرار دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ مدھیہ پردیش زراعت اور معدنیات کے لحاظ سے بھارت کی چوٹی کی ریاستوں میں شامل ہے ’’۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدھیہ پردیش کو زندگی بخشنے والی نرمدا دریا کا آشیرواد حاصل ہے اور یہ ریاست بھارت کی پانچ سب سے بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والے انقلابی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب ریاست کو بجلی اور پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور امن و امان کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی۔ ان حالات نے صنعتی ترقی کو مشکل بنا دیا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ عوام کی حمایت سے، مدھیہ پردیش میں ان کی حکومت نے گزشتہ بیس برسوں میں بہتر حکمرانی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں پہلے لوگ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کے تعلق سے پس و پیش کا شکار تھے، جب کہ آج مدھیہ پردیش ملک کی سرِ فہرست سرمایہ کاری کی جانے والی کی ریاستوں میں شامل ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ وہ ریاست جو کبھی خستہ حال سڑکوں سے پریشان تھی، آج بھارت میں الیکٹرک وہیکل ( ای وی ) انقلاب میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری 2025 تک مدھیہ پردیش میں تقریباً 2 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، جو تقریباً 90 فیصد کی شاندار ترقی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مدھیہ پردیش نئی مینوفیکچرنگ صنعتوں کے لیے ایک بہترین مقام بنتا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ‘‘ بھارت میں گزشتہ دہائی میں بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بے مثال ترقی دیکھنے میں آئی ہے ’’ اور اس ترقی سے مدھیہ پردیش کو بھی نمایاں فائدہ حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ دلّی-ممبئی ایکسپریس وے، جو دو بڑے شہروں کو جوڑتا ہے، مدھیہ پردیش سے بھی گزرتا ہے اور یہ ممبئی کی بندرگاہوں اور شمالی بھارت کی منڈیوں تک تیز تر رسائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش میں اب پانچ لاکھ کلومیٹر سے زیادہ طویل سڑکوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی صنعتی راہداریاں جدید ایکسپریس ویز سے منسلک ہیں، جس سے لاجسٹکس کے شعبے میں تیز تر ترقی ممکن ہو رہی ہے۔
ہوائی سفر کی سہولیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ گوالیار اور جبل پور کے ہوائی اڈوں کے ٹرمینلز کو توسیع دی گئی ہے تاکہ فضائی رابطے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کے وسیع ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے کا کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے ریلوے نیٹ ورک کی 100 فیصد برق کاری کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کی دلکش تصاویر آج بھی سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ اس ماڈل کی طرز پر، مدھیہ پردیش میں 80 ریلوے اسٹیشنوں کو امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت جدید بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ‘‘ گزشتہ دہائی میں بھارت کے توانائی کے شعبے میں بھی بے مثال ترقی دیکھنے میں آئی ہے ’’ ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت نے سبز توانائی (گرین انرجی) کے میدان میں حیرت انگیز پیش رفت کی ہے، جو پہلے ناقابلِ تصور تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں 70 ارب ڈالر (5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور صرف پچھلے سال میں ہی ، صاف ستھری توانائی کے شعبے میں 10 لاکھ سے زیادہ روز گار پیدا ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ توانائی کے اس انقلاب سے مدھیہ پردیش کو بھی زبردست فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج مدھیہ پردیش بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے سرپلس (فاضل) ریاست ہے، جس کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 31000 میگاواٹ ہے، جس میں سے 30 فیصد توانائی صاف ستھرے اور قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریوا شمسی پارک ملک کے سب سے بڑے شمسی پارکوں میں سے ایک ہے اور حال ہی میں اومکاریشور میں ایک فلوٹنگ شمسی پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
جناب مودی نے بتایا کہ حکومت نے بینا ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں تقریباً 50000 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے، جو مدھیہ پردیش کو پیٹرو کیمیکل صنعت کا ایک مرکز بنانے میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت اس بنیادی ڈھانچے کو جدید پالیسیوں اور خصوصی صنعتی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مدھیہ پردیش میں 300 سے زیادہ صنعتی زونز ہیں اور پیتھم پور، رتلام اور دیواس میں ہزاروں ایکڑ پر محیط سرمایہ زونز تیار کیے جا رہے ہیں، جو سرمایہ کاروں کے لیے بہتر منافع کی وسیع صلاحیت کے حامل ہیں۔
وزیر اعظم نے صنعتی ترقی کے لیے پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پانی کے تحفظ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف دریاؤں کو جوڑنے کے ایک بڑے مشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے مدھیہ پردیش میں زراعت اور صنعت کے شعبے کو بہت فائدہ ہوگا۔ جناب مودی نے بتایا کہ 45000 کروڑ روپے کا دریاؤں کو باہم جوڑنے کا کین-بیتوا منصوبہ حال ہی میں شروع کیا گیا ہے، جو تقریباً 10 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین کی پیداواریت کو بڑھائے گا اور مدھیہ پردیش میں آبی وسائل کے بندوبست کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان سہولیات سے خوراک کو ڈبہ بند کرنے ، زرعی صنعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بے پناہ ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ، ان کی حکومت کے قیام کے بعد ترقی کی رفتار دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ریاست اور ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے انتخابات کے دوران کیے گئے اپنے وعدے کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تیسری مدت کار میں، ترقی کی رفتار کو تین گنا بڑھانے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ 2025 کے پہلے 50 دنوں میں ہی یہ تیز رفتاری واضح طور پر نظر آ رہی ہے ۔’’
جناب مودی نے حالیہ بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں، ہم نے بھارت کی ترقی کے ہر محرک کو تقویت بہم پہنچائی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا متوسط طبقہ، جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے، معیشت میں خدمات اور مینوفیکچرنگ کی مانگ پیدا کرتا ہے۔ اس بجٹ میں متوسط طبقے کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ بنانا اور ٹیکس سلیبز کو نئے سرے سے ترتیب دینا شامل ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بجٹ کے بعد، ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) نے سود کی شرحوں میں کمی کی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بجٹ میں مقامی سپلائی چینز کے قیام پر زور دیا گیا ہے تاکہ مینوفیکچرنگ میں مکمل طور پر خود کفالت حاصل کی جا سکے۔ جناب مودی نے کہا کہ ایک وقت تھا ، جب سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ایم ایس ایم ایز کی صلاحیت محدود ہو گئی تھی، جس کے باعث مقامی سپلائی چینز کو مطلوبہ سطح پر ترقی نہیں مل سکی۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آج کی حکومت کی اولین ترجیح ایم ایس ایم ای کی قیادت میں مقامی سپلائی چینز کا قیام کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایس ایم ایز کی تعریف کو بہتر بنایا گیا ہے، کریڈٹ سے منسلک ترغیبات فراہم کی جا رہی ہیں، قرضوں تک رسائی کو آسان بنایا گیا ہے اور ویلیو ایڈیشن اور برآمدات کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ گزشتہ دہائی میں قومی سطح پر نمایاں اصلاحات کی گئی ہیں اور اب ریاستی اور مقامی سطح پر بھی اصلاحات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ’’ انہوں نے بجٹ میں ذکر کردہ ریاستی ڈی ریگولیشن کمیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور حالیہ برسوں میں ریاستوں کے تعاون سے 40000 سے زائد غیر ضروری ضابطوں کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، 1500 فرسودہ قوانین کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا مقصد ایسے قواعد و ضوابط کی نشاندہی کرنا ہے ، جو کاروبار میں آسانی ( ایز آف ڈوئنگ بزنس ) میں رکاوٹ بنتے ہیں اور ڈی ریگولیشن کمیشن ریاستوں میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار قانونی ماحول تشکیل دینے میں مدد دے گا۔
وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ نے بنیادی کسٹمز ڈیوٹی کے ڈھانچے کو آسان بنایا ہے اور صنعت کے لیے کئی اہم نکات پر شرحوں میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز سے متعلق معاملات کے جائزے کے لیے ایک مقررہ وقت متعین کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نجی کاروباری افراد اور سرمایہ کاری کے لیے نئے شعبے کھولنے کے تعلق سے جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نیوکلیائی توانائی ، بایو مینوفیکچرنگ، اہم معدنیات کی پروسیسنگ اور لیتھیم بیٹری مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں کو سرمایہ کاری کے لیے کھولا گیا ہے، جو حکومت کے ارادے اور عزم کا واضح ثبوت ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ ٹیکسٹائل، سیاحت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبے بھارت کے ترقی یافتہ مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے اور کروڑوں نئی ملازمتیں پیدا کریں گے۔ ’’ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بھارت کپاس، ریشم، پالیسٹر اور وِسکوز کا ، دنیا میں دوسرا سب سے بڑا پیداوار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبہ کروڑوں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور بھارت کے پاس اس شعبے میں روایتی مہارت، ہنر اور کاروباری صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے مدھیہ پردیش کو بھارت کا ‘‘ کپاس کا دارالحکومت ’’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست بھارت کی نامیاتی کپاس ( آرگینک کاٹن ) کی تقریباً 25 فیصد پیداوار میں تعاون کرتی ہے اور ملک میں شہتوتی ریشم ( ملبیری سلک ) پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی چندیری اور مہیشوری ساڑھیاں انتہائی مقبول ہیں اور انہیں جی آئی ٹیگ بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری مدھیہ پردیش کی ٹیکسٹائل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں مدد دے گی۔
روایتی ٹیکسٹائل کے علاوہ ، بھارت کی جانب سے نئے شعبوں کی تلاش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تکنیکی ٹیکسٹائل جیسے ایگرو ٹیکسٹائل، میڈیکل ٹیکسٹائل اور جیو ٹیکسٹائل کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک قومی مشن شروع کیا گیا ہے، جس کی حوصلہ افزائی بجٹ میں کی گئی ہے۔ جناب مودی نے اجاگر کیا کہ حکومت کی پی ایم مترااسکیم کافی مشہور ہے اور ملک بھر میں سات بڑے ٹیکسٹائل پارکس تیار کیے جا رہے ہیں، جن میں سے ایک پارک مدھیہ پردیش میں بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ اقدام سے ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔ وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے اعلان کردہ پی ایل آئی اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
جناب مودی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جس طرح بھارت اپنے ٹیکسٹائل سیکٹر میں نئے پہلو شامل کر رہا ہے، وہیں وہ سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ دے رہا ہے، کہا کہ مدھیہ پردیش کی سیاحت مہم ‘‘ایم پی عجب ہے، سب سے غضب ہے ’’ کا حوالہ دیا اور نرمدا ندی اور مدھیہ پردیش کے قبائلی علاقوں میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی نمایاں ترقی کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے ریاست کے متعدد نیشنل پارکس اور صحت و تندرستی کی سیاحت کے بے پناہ امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہیل ان انڈیا’’ کا منتر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور صحت و تندرستی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ حکومت اس شعبے میں عوامی اور نجی شراکت داری ( پی پی پی ) کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت کے روایتی علاج اور آیوش کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے اور خصوصی آیوش ویزا جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات مدھیہ پردیش کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے عقیدتمندوں کو اجین میں واقع مہاکال مہالوک دیکھنے کی ترغیب دی، جہاں انہیں مہاکال کا آشیرواد حاصل ہوگا اور وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ملک کس طرح اپنی سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو وسعت دے رہا ہے۔
لال قلعہ کی فصیل سے دیئے گئے اپنے بیان کو دوہراتے ہوئے ، وزیر اعظم نے اپنی بات کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اب سرمایہ کاری کا صحیح وقت ہے اور مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کا بھی یہی بہترین موقع ہے۔
مدھیہ پردیش کے گورنر، جناب منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو سمیت دیگر معزز شخصیات بھی ، اس تقریب میں موجود تھیں ۔
پس منظر
بھوپال میں منعقدہ دو روزہ گلوبل انویسٹرس سمٹ ( جی آئی ایس ) 2025 مدھیہ پردیش کو عالمی سرمایہ کاری مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ سمٹ مختلف محکموں کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاسوں پر مشتمل ہے، جن میں فارما اور میڈیکل ڈیوائسز، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، صنعت، مہارت کی ترقی، سیاحت اور ایم ایس ایم ایز سمیت دیگر مخصوص شعبوں پر مباحثے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، گلوبل ساؤتھ ممالک کانفرنس، لاطینی امریکہ اور کیریبیائی ممالک کا اجلاس اور کلیدی شراکت دار ممالک کے لیے خصوصی بین الاقوامی اجلاس بھی منعقد کیے جا رہے ہیں ۔
اجلاس کے دوران تین بڑی صنعتی نمائشیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ آٹو شو مدھیہ پردیش کی آٹوموٹیو صنعت اور مستقبل کی نقل و حرکت کے حل کو اجاگر کرتا ہے۔ ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ایکسپو ریاست کی روایتی اور جدید ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ میں مہارت کو نمایاں کرتا ہے۔‘‘ایک ضلع – ایک پروڈکٹ( او ڈی او پی ) ’’ ولیج ریاست کی منفرد دستکاری اور ثقافتی ورثے کو پیش کرتا ہے۔
اجلاس میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندے، مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداران، بھارت کے 300 سے زائد ممتاز صنعتی رہنما اور پالیسی ساز سمیت معزز شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
Addressing the Global Investors Summit 2025 in Bhopal. With a strong talent pool and thriving industries, Madhya Pradesh is becoming a preferred business destination. https://t.co/EOUVj9ePW7
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
The world is optimistic about India. pic.twitter.com/5cBcUw74p3
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
In the past decade, India has witnessed a boom in infrastructure development. pic.twitter.com/bndn4hv8Bn
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
The past decade has been a period of unprecedented growth for India’s energy sector. pic.twitter.com/ZIfB0MKjEz
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
Water security is crucial for industrial development.
On one hand, we are emphasising water conservation and on the other, we are advancing with the mega mission of river interlinking. pic.twitter.com/hv2QOzmaLw
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
In this year’s budget, we have energised every catalyst of India’s growth. pic.twitter.com/5taehyiNQa
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
After national level, reforms are now being encouraged at the state and local levels. pic.twitter.com/7zisj7ek88
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
Textile, Tourism and Technology will be key drivers of India’s developed future. pic.twitter.com/yi0jFA1wTp
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
The future of the world is in India!
Come, explore the growth opportunities in our nation…. pic.twitter.com/IRcLhy4CJK
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
Madhya Pradesh will benefit significantly from the infrastructure efforts of the NDA Government. pic.twitter.com/WVdXczW3cV
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
Our Governments, at the Centre and in MP, are focusing on water security, which is essential for growth. pic.twitter.com/9xzR8tGbNJ
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
The first 50 days of 2025 have witnessed fast-paced growth! pic.twitter.com/CfbaU7US2m
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
****************************
( ش ح ۔ ش م ۔ ع ا )
U.No. 7499
Addressing the Global Investors Summit 2025 in Bhopal. With a strong talent pool and thriving industries, Madhya Pradesh is becoming a preferred business destination. https://t.co/EOUVj9ePW7
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
The world is optimistic about India. pic.twitter.com/5cBcUw74p3
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
In the past decade, India has witnessed a boom in infrastructure development. pic.twitter.com/bndn4hv8Bn
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
The past decade has been a period of unprecedented growth for India's energy sector. pic.twitter.com/ZIfB0MKjEz
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
Water security is crucial for industrial development.
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
On one hand, we are emphasising water conservation and on the other, we are advancing with the mega mission of river interlinking. pic.twitter.com/hv2QOzmaLw
In this year's budget, we have energised every catalyst of India's growth. pic.twitter.com/5taehyiNQa
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
After national level, reforms are now being encouraged at the state and local levels. pic.twitter.com/7zisj7ek88
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
Textile, Tourism and Technology will be key drivers of India's developed future. pic.twitter.com/yi0jFA1wTp
— PMO India (@PMOIndia) February 24, 2025
The Global Investors Summit in Madhya Pradesh is a commendable initiative. It serves as a vital platform to showcase the state’s immense potential in industry, innovation and infrastructure. By attracting global investors, it is paving the way for economic growth and job… pic.twitter.com/MyRyx3CqrY
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
The future of the world is in India!
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
Come, explore the growth opportunities in our nation…. pic.twitter.com/IRcLhy4CJK
Madhya Pradesh will benefit significantly from the infrastructure efforts of the NDA Government. pic.twitter.com/WVdXczW3cV
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
Our Governments, at the Centre and in MP, are focusing on water security, which is essential for growth. pic.twitter.com/9xzR8tGbNJ
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025
The first 50 days of 2025 have witnessed fast-paced growth! pic.twitter.com/CfbaU7US2m
— Narendra Modi (@narendramodi) February 24, 2025