Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازے جانے کا اعلان کیا


سینئر لیڈر جناب لال کرشن اڈوانی کو ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ایکس پوسٹ کے ذریعے اس پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔

جناب مودی نے جناب لال کرشن اڈوانی سے بھی بات کی اور انھیں یہ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا۔

’’ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ لال کرشن اڈوانی جی کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔ میں نے بھی ان سے بات کی اور انھیں یہ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔ ہمارے عہد کے سب سے قابل احترام سیاست دانوں میں سے ایک، بھارت کی ترقی میں ان کا تعاون یادگار ہے۔ ان کی زندگی ایک ایسی زندگی ہے جو نائب وزیر اعظم کی حیثیت سے نچلی سطح پر کام کرنے سے لے کر ملک کی خدمت کرنے تک شروع ہوئی۔ انھوں نے خود کو ہمارے وزیر داخلہ اور اطلاعات و نشریات کے وزیر کے طور پر بھی نمایاں کیا۔ ان کی پارلیمانی شرکت ہمیشہ مثالی رہی ہے اور وسیع بصیرت سے بھرپور ہے۔‘‘

عوامی زندگی میں اڈوانی جی کی دہائیوں کو محیط خدمات شفافیت اور دیانت داری کے لیے غیر متزلزل عزم کی علامت ہیں اور سیاسی اخلاقیات میں ایک مثالی معیار قائم کرتی ہیں۔ انھوں نے قومی اتحاد اور ثقافتی احیا کو آگے بڑھانے کے لیے بے مثال کوششیں کی ہیں۔ انھیں بھارت رتن سے نوازا جانا میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے۔ میں ہمیشہ اسے اپنا اعزاز سمجھوں گا کہ مجھے ان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان سے سیکھنے کے بے شمار مواقع ملے۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4380