Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لائیو شطرنج ریٹنگز میں 2800 کے نشان سے تجاوز کرنے کے لیے ارجن ایریگیسی  کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لائیو شطرنج ریٹنگز میں 2800 کے  نشان سے تجاوز کرنے کے لیے بھارتی شطرنج گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگیسی کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے بھارت کو فخر کا احساس کرانے کے لیے ان کی غیر معمولی صلاحیت اور استقامت کی بھی ستائش کی اور کہا کہ اس سے مزید نوجوانوں کو ترغیب حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’لائیو شطرنج ریٹنگز میں 2800 کے نشان سے تجاوز کرنے کے لیے ارجن ایریگیسی کو مبارکباد! یہ ایک شاندار کارنامہ ہے۔ ان  کی غیر معمولی صلاحیت اور استقامت  ہمارے پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ کارنامہ ایک ذاتی سنگ میل ہونے کے ساتھ ساتھ، متعدد نوجوانوں کو شطرنج کھیلنے اور مطلع عالم پر سرخرو ہونے کے لیے ترغیب فراہم کرے گا۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No: 1794