Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، گرانڈ کالر آف دی آرڈر آف تیمور-لیستے سے نوازے جانے پر فخر کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ٹویٹ میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، گرانڈ کالر آف دی آرڈر آف تیمور-لیستے سے نوازے جانے پر بے حد فخر کا اظہار کیا ہے۔ یہ باوقار اعزاز ہندوستان اور تیمور-لیستے کے درمیان گہرے رشتوں اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں، وزیر اعظم جناب مودی نے کہا، ”صدر جمہوریہ کو گرانڈ کالر آف دی آرڈر آف تیمور-لیستے سے نوازے جاتے ہوئے دیکھنا ہمارے لیے بے حد فخر کا لمحہ ہے۔ یہ ہمارے ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ عوامی زندگی میں ان کے کئی سالوں کے اہم تعاون کا اعتراف بھی ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

11-08-2024

U: 9701