وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روسی وفاق کے صدر عزت مآب جناب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
دونوں لیڈران نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کے ساتھ ساتھ سمرقند میں اپنی میٹنگ کے بعد، توانائی کے شعبہ میں تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاعی اور سلامتی سے متعلق تعاون اور دیگر اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کے کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
یوکرین میں چل رہے تصادم کے سلسلے میں، وزیر اعظم نے بات چیت اور ڈپلومیسی کی اپنی اپیل کو دہرایا کیوں کہ یہ ایک واحد حل ہے۔
وزیر اعظم نے صدر پوتن کو جی-20 میں ہندوستان کی موجودہ صدارت کے بارے میں معلومات دی اور اس کی بنیادی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شنگھائی کوآپریشن تنظیم کی ہندوستان کی صدارت کے دوران دونوں ممالک کے ایک ساتھ کام کرنے کی بھی امید جتائی۔
دونوں لیڈران نے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطہ میں رہنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13923