وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کل رات دیر گئے کویت سے واپس آئے تھے، جہاں انہوں نے بھارتی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اور یہ ایک بہت ہی خوشگوار اتفاق ہے کہ واپسی کے بعد ان کا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘آج کا دن ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے ایک نئی شروعات کا دن ہے۔ آپ کے برسوں کے خواب پورے ہوئے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ سال 2024 کا یہ رخصت ہونے والا سال آپ کو نئی خوشیاں دے رہا ہے۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں’’۔
وزیر اعظم نے اس پر زور دیا کہ حکومت روزگار میلوں جیسے اقدامات کے ذریعے بھارت کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے مکمل استعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔ گزشتہ 10 برسوں میں، مختلف وزارتوں اور محکموں میں سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو ان کے تقرر نامے دیے گئے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں تقریباً 10 لاکھ مستقل سرکاری نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے، جس نے ایک قابل ذکر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ ملازمتیں مکمل شفافیت کے ساتھ فراہم کی جا رہی ہیں، اور نئے بھرتی ہونے والے لوگ لگن اور دیانتداری کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی نوجوانوں کی محنت، صلاحیت اور قیادت پر منحصر ہے۔ بھارت سال 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کی پالیسیاں اور فیصلے اس کے باصلاحیت نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں میک ان انڈیا، آتم نر بھر بھارت، اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا جیسے اقدامات نے نوجوانوں کو سب سے آگے رکھا ہے۔
جناب مودی نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت اب دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت اور تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے۔ آج بھارتی نوجوانوں میں نیا اعتماد جوش بھررہا ہے۔ ۔ وہ ہر شعبے میں سبقت لے رہے ہیں۔ آج اسٹارٹ اپ شروع کرنے والے نوجوان کاروباری افراد ایک مضبوط معاون نظام سے مستفید ہوتے ہیں۔ اسی طرح، کھیلوں میں کیریئر بنانے والے نوجوانوں کو یقین ہے کہ وہ ناکام نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں اب جدید تربیتی سہولیات اور ٹورنامنٹس کی مدد حاصل ہے۔ وزیر اعظم نے اس کا ذکر کیا کہ ملک مختلف شعبوں میں یکسر تبدیلی سے گزر رہا ہے اور موبائل مینوفیکچرنگ میں دوسرا بڑا ملک بن رہا ہے۔ بھارت قابل تجدید توانائی، نامیاتی کاشت، خلاء، دفاع، سیاحت اور فلاح و بہبود میں بھی ترقی کر رہا ہے، نئے مواقع پیدا کر رہا ہے اور ہر شعبے میں نئی بلندیوں تک پہنچ رہا ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے اور ایک نئے بھارت کی تعمیر کے لیے نوجوانوں کی صلاحیت کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے اور یہ ذمہ داری تعلیمی نظام پر عائد ہوتی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) ایک ایسے جدید تعلیمی نظام کی طرف بھارت کی رہنمائی کررہی ہے جو طلباء کو نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ پہلے یہ نظام محدود تھا، لیکن اب یہ اٹل ٹنکرنگ لیبز اور پی ایم-ایس آر آئی اسکولوں جیسے اقدامات کے ذریعے اختراع کو فروغ دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ،‘‘حکومت نے مادری زبان میں سیکھنے اور امتحانات کی اجازت دے کراور 13 زبانوں میں تقرریوں کے امتحانات فراہم کرکے دیہی نوجوانوں اور پسماندہ طبقوں کے لیے زبان کی رکاوٹوں کو بھی دور کیا ہے۔ مزید برآں، مستقل سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری سے متعلق خصوصی ریلیوں کے ساتھ سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج، 50,000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی مسلح پولیس فورسز کے لیے تقرری نامے ملے ہیں، جو ایک اہم کامیابی ہے’’۔
آج چودھری چرن سنگھ جی کی یوم پیدائش کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس سال انہیں بھارت رتن سے سرفراز کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ‘‘ہم اس دن کو کسانوں کے دن کے طور پر بھی مناتے ہیں، ان کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہمیں کھانا فراہم کرتے ہیں۔ چودھری صاحب کا خیال تھا کہ بھارت کی ترقی دیہی بھارت کی ترقی پر منحصر ہے۔ ہماری حکومت کی پالیسیوں نے دیہی علاقوں میں خصوصاً زراعت کے شعبے میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور خود روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں’’۔
جناب مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گوبر-دھن یوجنا جیسی، جس کے تحت بائیو گیس پلانٹ قائم کیے گئے ہیں، اس پہل سے ملازمتیں پیدا ہوئیں ہیں اور توانائی کی پیداوار بھی ہوئی ہے۔ زرعی منڈیوں کو جوڑنے والی ای-این اے ایم اسکیم نے روزگار کے نئے راستے کھولے ہیں اور ایتھنول کے امتزاج میں اضافے سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے اور چینی کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح تقریباً 9,000 کسان پیداکار تنظیمیں (ایف پی اوز) کے قیام سے مارکیٹ تک رسائی میں بہتری آئی ہے اور دیہی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ نیز، حکومت اناج ذخیرہ کرنے کے ہزاروں گوداموں کی تعمیر کے لیے ایک بڑے پیمانے پر اسکیم پر عمل پیرا ہے، جس سے روزگار اور خود روزگار کے اہم مواقع میسر آئیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ہر شہری کو بیمہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیمہ سکھی یوجنا کا آغاز کیا، جس سے دیہی علاقوں میں روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوئے۔ ڈرون دیدی، لکھپتی دیدی، اور بینک سکھی یوجنا جیسے اقدامات سے بھی زراعت اور دیہی شعبوں میں ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں۔جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ ‘‘آج، ہزاروں خواتین نے تقرر رنامے حاصل کیے ہیں اور ان کی کامیابی دوسروں کو رترغیب دے گی۔ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں خود کفیل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ 26 ہفتوں کی زچگی کی چھٹی کےنفاذ نے لاکھوں خواتین کے کیریئر کو محفوظ بنایا ہے’’ ۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سوچھ بھارت ابھیان نے خواتین کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے، کیونکہ بہت سی طالبات کو علیحدہ بیت الخلاء کی کمی کی وجہ سے اسکول چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سوکنیا سمردھی یوجنا نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مالی مدد کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کے 30 کروڑ جن دھن کھاتوں میں سرکاری اسکیموں سے براہ راست فائدہ پہنچایا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ‘‘مدرا یوجنا کے ذریعے، خواتین اب بغیر ضمانت کے قرضوں تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ الاٹ کیے گئے زیادہ تر مکان خواتین کے نام ہوں۔ پوشن ابھیان، تحفظ ماترتوا ابھیان اور آیوشمان بھارت جیسے اقدامات کے تحت خواتین کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے’’ ۔
وزیر اعظم جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ناری شکتی وندن ادھینیم نے اسمبلیوں اور لوک سبھا میں خواتین کے لیے ریزرویشن کویقینی بنایا ہے جس سے ملک میں خواتین کی قیادت میں ترقی کا سلسلہ آگے بڑھے گا۔
وزیراعظم نے اس کا ذکر کیا کہ آج تقر نامے حاصل کرنے والے نوجوان نئے تبدیل شدہ حکومتی نظام میں شامل ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران، سرکاری ملازمین کی لگن اور محنت کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مقرر کئے گئے نوجوانوں نے سیکھنے اور آگے بڑھنے کے جذبے کی وجہ سے اس مقصد کو حاصل کیا ہے اور ضروری ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی اس رویہ کو برقرار رکھیں، انہوں نے آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر سرکاری ملازمین کے لیے مختلف کورسز کی دستیابی پر روشنی ڈالی اور انہیں اس ڈیجیٹل ٹریننگ ماڈیول کو اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرنے کی ترغیب دی۔ وزیر اعظم نے یہ کہہ کر اپنی بات کا اختتام کیا کہ‘‘ایک بار پھر، میں ان امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہیں آج ان کے تقرر نامے مل رہے ہیں’’۔
پس منظر
روزگار میلہ وزیر اعظم کے روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی تکمیل کی سمت میں ایک قدم ہے۔ اس سے نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے میں ان کی سرگرمی کے لیے بامعنی مواقع فراہم ہوں گے۔
ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقرریاں مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے لیے ہو رہی ہیں۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے بھرتی افراد مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہوں گے جن میں وزارت داخلہ، ڈاک کا محکمہ ، اعلیٰ تعلیم کا محکمہ ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، محکمہ مالیاتی خدمات سمیت دیگر شامل ہیں۔
आज भारत का युवा, नए आत्मविश्वास से भरा हुआ है।
वो हर सेक्टर में अपना परचम लहरा रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
नए भारत के निर्माण के लिए देश दशकों से एक आधुनिक शिक्षा व्यवस्था की जरूरत महसूस कर रहा था।
नेशनल एजुकेशन पॉलिसी के जरिए देश अब उस दिशा में आगे बढ़ चुका है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
आज हमारी सरकार की नीतियों और निर्णयों से ग्रामीण भारत में भी रोजगार और स्वरोजगार के नए मौके बन रहे हैं।
एग्रीकल्चर सेक्टर में बड़ी संख्या में युवाओं को रोजगार मिला है, उन्हें अपने मन का काम करने के लिए मौका मिला है: PM
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
हमारा प्रयास है कि हर क्षेत्र में महिलाएं आत्मनिर्भर बनें: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ک ح۔ا ک م
U-4461
Rozgar Melas are empowering the youth and unlocking their potential. Best wishes to the newly inducted appointees.https://t.co/XkEnXIqQZv
— Narendra Modi (@narendramodi) December 23, 2024
आज भारत का युवा, नए आत्मविश्वास से भरा हुआ है।
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
वो हर सेक्टर में अपना परचम लहरा रहा है: PM @narendramodi
नए भारत के निर्माण के लिए देश दशकों से एक आधुनिक शिक्षा व्यवस्था की जरूरत महसूस कर रहा था।
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
नेशनल एजुकेशन पॉलिसी के जरिए देश अब उस दिशा में आगे बढ़ चुका है: PM @narendramodi
आज हमारी सरकार की नीतियों और निर्णयों से ग्रामीण भारत में भी रोजगार और स्वरोजगार के नए मौके बन रहे हैं।
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024
एग्रीकल्चर सेक्टर में बड़ी संख्या में युवाओं को रोजगार मिला है, उन्हें अपने मन का काम करने के लिए मौका मिला है: PM
हमारा प्रयास है कि हर क्षेत्र में महिलाएं आत्मनिर्भर बनें: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) December 23, 2024