Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جن دھن یوجنا کے سات سال مکمل ہونے پر خوشی ظاہر کی اور اسے بھارت کی ترقی کی سمت ہمیشہ کے لیے بدلنے والی پہل بتایا


 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم جن دھن یوجنا کے سات سال مکمل ہونے پر خوشی ظاہر کی ہے۔ وزیر اعظم نے ان سبھی لوگوں کی بے پناہ کوششوں کی بھی تعریف کی، جنہوں نے پی ایم جن دھن یوجنا کو کامیاب بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کئی ٹوئٹ کے ذریعے کہا:

’’آج بھارت کی ترقی کی سمت کو ہمیشہ کے لیے بدلنے والی ایک پہل #PMJanDhan کے سات سال پورے ہو رہے ہیں۔ اس نے مالی شمولیت اور باوقار زندگی کے ساتھ بے شمار ہندوستانیوں کی با اختیاری کو یقینی بنایا ہے۔ جن دھن یوجنا سے شفافیت بڑھانے میں بھی مدد ملی ہے۔

میں ان تمام لوگوں کی بے پناہ کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، جنہوں نے  #PMJanDhan کو کامیاب بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ ان کی کوششوں نے ہندوستانیوں کی زندگی کو زیادہ معیاری بنانے کو یقینی بنایا ہے۔‘‘

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:8388