Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب  ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے بات چیت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج   اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان-ایران تعلقات قریبی تاریخی اور تہذیبی رابطوں سے جڑے ہوئے ہیں، جس  میں عوام سے عوام کے مضبوط روابط شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جس میں چابہار بندرگاہ کی کنیکٹیوٹی ہب کے طور پر مکمل امکانات کا ادراک شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جنوبی افریقہ میں آئندہ برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات کے لئے  منتظر نظرآئے۔

************

ش ح۔ اک    ۔ م  ص

 (U: 8551 )