وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ گزشتہ 10 برسوں میں بنارس کی ترقی کو نئی رفتار ملی ہے۔ ’’ انہوں نے مزید کہا کہ بنارس نے جدت کو گلے لگایا ہے، بنارس کی وراثت کو محفوظ رکھا ہے اور روشن مستقبل کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنارس اب صرف ایک قدیم شہر نہیں رہا بلکہ ترقی یافتہ بھی بن چکا ہے اور اب پوروانچل خطےکے اقتصادی نقشے کے مرکز میں آ چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھگوان مہادیو کی رہنمائی میں بنارس اب پوروانچل کی ترقی کا رتھ کھینچ رہا ہے۔
پروگرام کے دوران بنارس اور پوروانچل کے دیگر علاقوں میں متعدد منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کا ذکر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے رابطے کو مضبوط بنانے، ہر گھر تک نل کنکشن پہنچانے کی مہم اور تعلیم، صحت و کھیل کود کی سہولیات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کوششیں ہر علاقے، ہر خاندان اور ہر نوجوان کو بہتر سہولیات دینے کے لیے کی جا رہی ہیں اور یہ پوروانچل کو ترقی یافتہ خطہ بنانے میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بنارس کا ہر باشندہ ان منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا اور بنارس و پوروانچل کے عوام کو ، ان ترقیاتی اقدامات پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے آج مہاتما جیوتی با پھولے کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں اور ساوتری بائی پھولے کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اپنی پوری زندگی سماج کی بھلائی اور خواتین کے اختیار و خود اعتمادی کے لیے وقف کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی حکومت “سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کے منتر پر کاربند ہے۔ انہوں نے پوروانچل کے مویشی پالنے والے خاندانوں، خصوصاً محنتی خواتین کو مبارکباد دی، جنہوں نے اس خطے کے لیے نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان خواتین پر بھروسہ کیا گیا تو انہوں نے تاریخ رقم کر دی۔ وزیر اعظم نے اتر پردیش کے بناس ڈیری پلانٹ سے وابستہ مویشی پالنے والے خاندانوں میں بونس کی تقسیم کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 100 کروڑ روپے سے زائد رقم پر مشتمل یہ بونس کوئی تحفہ نہیں بلکہ ان کی محنت اور لگن کا انعام ہے، جس سے ان کے کام کی قیمت ظاہر ہوتی ہے۔
بنارس میں بناس ڈیری کے انقلابی اثرات پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کہ اس ادارے نے ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں اور تقدیروں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بناس ڈیری نے محنت کا انعام دیا ہے اور آرزوؤں کو نئی پرواز دی ہے۔ فخر کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ کس طرح پوروانچل کی خواتین ‘‘ لکھ پتی دیدی ’’ بن گئی ہیں، جو کبھی روزمرہ کی ضروریات کے لیے فکر مند تھیں، اب وہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی صرف بنارس یا اتر پردیش میں نہیں بلکہ پورے ملک میں نظر آ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘ بھارت آج دنیا کا سب سے بڑا دودھ کی پیدا وار کرنے والا ملک بن چکا ہے اور گزشتہ دس برسوں میں دودھ کی پیداوار میں تقریباً 65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ’’ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا ملک کے لاکھوں کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب گزشتہ دس سالوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم نے ڈیری سیکٹر کو مشن موڈ سے فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی کئی اہم اسکیموں کا ذکر کیا، جن میں مویشی پالنے والوں کو کسان کریڈٹ کارڈ سے جوڑنا، قرض کی حد میں اضافہ کرنا اور سبسڈی اسکیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے مویشیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے واسطے منہ و پاؤں کی بیماری کے لیے مفت ٹیکہ کاری پروگرام کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں 20000 سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیز کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے تاکہ منظم طریقے سے دودھ جمع کیا جا سکے اور اس کے لیے لاکھوں نئے ممبران کو اس نظام سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے راشٹریہ گوکل مشن کے تحت دیسی نسل کی مویشیوں کی سائنسی افزائش نسل کے ذریعے معیار بہتر بنانے اور ان کی ترقی پر زور دیا۔ اِن اقدامات کا مقصد مویشیوں کے مالکان کو نئے ترقیاتی مراکز ، بہتر منڈیوں تک رسائی اور مواقع سے جوڑنا ہے ۔وزیر اعظم نے بنارس میں بناس ڈیری کمپلیکس کی بھی تعریف کی کہ وہ پوروانچل میں اس ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بناس ڈیری نے اس خطے میں گِیر گائیں تقسیم کی ہیں، جن کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور بنارس میں جانوروں کے چارے کا بندوبست بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوروانچل کے تقریباً ایک لاکھ کسانوں سے دودھ جمع کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف انہیں بااختیار بنا یا جا رہا ہے بلکہ یہ ان کی معاش کا مضبوط سہارا بھی بن رہا ہے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر متعدد بزرگ شہریوں میں آیوشمان وے وندنا کارڈ تقسیم کیے جانے کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان بزرگوں کے چہروں پر نظر آنے والا اطمینان اور خوشی اس اسکیم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سال پہلے تک پوروانچل میں بزرگوں کے علاج معالجے کو لے کر کنبوں میں بے چینی رہتی تھی لیکن آج بنارس صحت کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جو جدید اسپتال صرف دہلی یا ممبئی میں ہوتے تھے، وہ اب لوگوں کے گھروں کے قریب دستیاب ہیں۔ یہی اصل ترقی ہے — جس میں سہولیات کو عوام کے قریب لایا گیا ہے ۔
گزشتہ دس برسوں میں صحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب نہ صرف اسپتالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مریضوں کی عزت نفس کو بھی بحال کیا گیا ہے۔ انہوں نے آیوشمان بھارت اسکیم کو غریبوں کے لیے نعمت قرار دیا، جو نہ صرف علاج فراہم کرتی ہے بلکہ ان میں اعتماد بھی پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنارس میں ہزاروں اور اتر پردیش میں لاکھوں لوگ اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں اور ہر علاج، ہر آپریشن ان کی زندگی کا نیا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم نے لاکھوں کنبوں کے کروڑوں روپے بچائے ہیں کیونکہ اب ان کے علاج کی ذمہ داری حکومت نے لے لی ہے۔ انہوں نے اپنے اُس وعدے کا ذکر کیا ، جو انہوں نے بزرگ شہریوں کو مفت علاج کے لیے دیا تھا، جس کے نتیجے میں آیوشمان وے وندنا اسکیم کا آغاز ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 70 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو، خواہ ان کی آمدنی کچھ بھی ہو، مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنارس نے وے وندنا کارڈ جاری کرنے میں پورے ملک میں سب سے آگے رہتے ہوئے تقریباً 50000 کارڈ تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عدد نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ ہے تاکہ کوئی بھی خاندان زمین بیچنے، قرض لینے یا بے بسی کا شکار ہونے پر مجبور نہ ہو۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آیوشمان کارڈ کے ذریعے حکومت اب بزرگ شہریوں کے علاج کی مکمل مالی ذمہ داری لے رہی ہے۔
وزیر اعظم نے بنارس کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات میں ہونے والی شاندار تبدیلی کو اجاگر کیا، جس کی تعریف آج شہر میں آنے والے لاکھوں زائرین کی زبانوں پر ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ لاکھوں افراد بنارس آتے ہیں، بابا وشو ناتھ کے درشن کرتے ہیں، مقدس گنگا میں غوطہ لگاتے ہیں اور اکثر اس شہر میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آج سے دس سال پہلے جیسے حالات رہتے — خراب سڑکیں، محدود ریل رابطے اور پرانا ہوائی اڈہ — تو بنارس کو کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پہلے چھوٹے تہواروں پر بھی ایسا ٹریفک جام ہو جاتا تھا کہ لوگوں کو پورے شہر کا چکر لگانا پڑتا تھا، گرد و غبار اور گرمی میں سفر کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے پھلواریا فلائی اوور کی تعمیر کا ذکر کیا، جس سے فاصلے کو کم کیاگیا ہے، سفر کا وقت بچایا ہے اور روزمرہ کی زندگی کو آسان بنایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے رِنگ روڈ کے فوائد کو بھی نمایاں کیا، جس کی بدولت جونپور، غازی پور، بلیا، مئو اور دیگر اضلاع کے دیہی علاقوں کے لوگ ہوائی اڈے تک آسانی سے پہنچ پا رہے ہیں اور انہیں اب گھنٹوں کے ٹریفک جام کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے ۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ اس خطے میں سڑکوں کی چوڑائی میں اضافہ اور بہتر رابطے کے باعث غازی پور، جونپور، مرزاپور، اعظم گڑھ جیسے شہروں تک اب تیز اور آسان سفر ممکن ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے ، جو کبھی ٹریفک جام کے لیے بدنام تھے، آج ترقی کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں میں بنارس اور آس پاس کے علاقوں میں رابطے کے فروغ پر تقریباً 45000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کو بدلا گیا ہے بلکہ لوگوں کاعتماد بھی مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے ہزاروں کروڑ روپے کے نئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی توسیع اور سنگ بنیاد کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ لال بہادر شاستری ایئرپورٹ کی توسیع کا کام جاری ہے اور ایئرپورٹ کے قریب چھ-لین زیر زمین سرنگ کی تعمیر سے سڑک رابطے میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے بھدوہی، غازی پور اور جونپور کو جوڑنے والے منصوبوں کی شروعات کا بھی ذکر کیا، ساتھ ہی بھیکھاری پور اور منڈواڈیہہ میں طویل عرصے سے زیر التوا فلائی اوورز کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنارس شہر اور سارناتھ کو جوڑنے والے نئے پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا، جس سے دیگر اضلاع سے سارناتھ جانے والوں کو شہر میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں جب یہ منصوبے مکمل ہوں گے، تو بنارس میں آمد و رفت مزید آسان ہو جائے گی اور یہ ترقی علاقے میں رفتار اور کاروبار دونوں کو فروغ دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ روزگار اور علاج معالجے کی خاطر بنارس آنے والے لوگوں کے لیے اب آسانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں روپ وے کی تجرباتی شروعات ہو چکی ہے اور اس سہولت کے بعد بنارس دنیا کے چند ایسے شہروں میں شامل ہو جائے گا ، جہاں یہ جدید سفری نظام موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنارس میں ہر ترقیاتی و بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ پوروانچل کے نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا فوکس یہ ہے کہ بنارس کے نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع مسلسل ملتے رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنارس میں نئے اسٹیڈیم بنائے جا رہے ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے نئے اسپورٹس کمپلیکس کا ذکر کیا، جہاں بنارس کے سینکڑوں کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایم پی اسپورٹس مقابلے میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو ،ان میدانوں میں اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا موقع ملا ہے۔
ترقی اور وراثت کے درمیان توازن کے بھارت کے سفر پر زور دیتے ہوئے اور بنارس کو اس ماڈل کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے گنگا کے بہاؤ اور بھارت کی شعوری ہم آہنگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ بنارس ، بھارت کی روح اور تنوع کی سب سے خوبصورت نمائندگی ہے ’’ ۔ انہوں نے ہر محلے کی منفرد ثقافت اور بنارس کی ہر گلی میں نظر آنے والے بھارت کے مختلف رنگوں کو اجاگر کیا اور بنارس-تمل سنگم جیسے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا، جو وحدت کے تانے بانے کو مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے بنارس میں مجوزہ ایکتا مال کا اعلان کیا، جو بھارت کے تنوع کو ایک چھت کے نیچے پیش کرے گا اور ملک کے مختلف اضلاع سے مصنوعات فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم نے گزشتہ برسوں میں اتر پردیش میں ہونے والی انقلابی تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے نہ صرف اپنی اقتصادی تصویر بدلی ہے بلکہ اپنا منظر بھی بدلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش اب صرف امکانات کی سرزمین نہیں بلکہ ہنر مندی اور کامیابیوں کی سرزمین بن چکی ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں ‘میڈ اِن انڈیا’ کی بڑھتی ہوئی گونج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں تیار کردہ مصنوعات اب عالمی برانڈ بن رہی ہیں۔ انہوں نے متعدد مصنوعات کو ملنے والے جغرافیائی شناختی ( جی آئی ) ٹیگز کو تسلیم کیا اور ان ٹیگز کو صرف لیبل نہیں بلکہ زمین کی شناخت کے سرٹیفکیٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی آئی ٹیگز سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ کوئی پروڈکٹ اسی زمین کی پیداوار ہے اور جہاں بھی یہ ٹیگز پہنچتے ہیں، وہ مارکیٹ میں کامیابی کے نئے راستے کھولتے ہیں۔
پورے ملک میں جی آئی ٹیگنگ میں اتر پردیش کی سرفہرست پوزیشن کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے ریاست کی فنون، دستکاری اور مہارتوں کو عالمی سطح پر ملنے والی بڑھتی ہوئی شناخت کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنارس اور اس کے آس پاس کے اضلاع کی 30 سے زائد مصنوعات کو جی آئی ٹیگز مل چکے ہیں اور انہیں ان اشیاء کی شناخت کا پاسپورٹ قرار دیا۔ انہوں نے جن مصنوعات کا ذکر کیا، ان میں بنارس کا طبلہ، شہنائی، وال پینٹنگز، ٹھنڈائی، بھرواں لال مرچ، ریڈ پیڑا اور ترنگا برفی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جونپور کی امرتی، متھرا کا سانجھی آرٹ، بندیل کھنڈ کا کتھیا گندم، پیلی بھیت کی بانسری، پریاگ راج کا مونج آرٹ، بریلی کی زردوزی، چترکوٹ کی لکڑی کی دستکاری اور لکھیم پور کھیری کی تھارو زردوزی کو حال ہی میں جی آئی ٹیگز دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘ اب اتر پردیش کی مٹی کی خوشبو سرحدوں کے پار پہنچ رہی ہے اور اس کی وراثت دور دور تک پھیل رہی ہے’’۔
بنارس کو محفوظ رکھنا بھارت کی روح کو محفوظ رکھنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا اختتام اس اجتماعی عزم پر زور دیے کر کیا کہ ہم بنارس کو مسلسل بااختیار بنائیں گے، اسے خوبصورت رکھیں گے اور اس کی قدیم روح کو جدید شناخت سے جوڑیں گے۔
اس موقع پر اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ موجود تھے۔
پس منظر
وزیر اعظم نے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ بنارس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خاص طور پر سڑکوں کی بہتر رابطہ کاری کے عزم کے تحت، انہوں نے خطے میں سڑک کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ مزید برآں، انہوں نے بنارس رِنگ روڈ اور سارناتھ کے درمیان روڈ برج، شہر کے بھیکھاری پور اور منڈواڈیہہ کراسنگ پر فلائی اوورز اور بنارس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس این ایچ – 31 پر ہائی وے انڈر پاس روڈ ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا، جن کی مجموعی لاگت 980 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ، وزیر اعظم نے جونپور، چندولی اور غازی پور اضلاع میں دو 400 کے وی اور ایک 220 کے وی ٹرانسمیشن سب اسٹیشنز اور متعلقہ ٹرانسمیشن لائنز کا افتتاح کیا، جن کی لاگت 1045 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے چوکا گھاٹ بنارس میں 220 کےوی ٹرانسمیشن سب اسٹیشن، غازی پور میں 132 کے وی ٹرانسمیشن سب اسٹیشن اور بنارس شہر کے بجلی سپلائی کے نظام کی توسیع کا بھی سنگ بنیاد رکھا، جن کی مجموعی لاگت 775 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
وزیر اعظم نے پولیس اہلکاروں کے لیے سہولیات میں بہتری کے تحت پولیس لائن میں ایک ٹرانزٹ ہاسٹل اور پی اے سی رام نگر کیمپس میں بیرکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مختلف تھانوں میں نئے انتظامی عمارتوں اور پولیس لائن میں ایک رہائشی ہاسٹل کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
سب کے لیے تعلیم کو یقینی بنانے کے اپنے ویژن کے مطابق، وزیر اعظم نے پنڈرا میں ایک سرکاری پولی ٹیکنک کالج، گاؤں برکی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل سرکاری کالج، 356 دیہی لائبریریاں اور 100 آنگن واڑی مراکز کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 77 پرائمری اسکولی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور چولا پور، بنارس میں کستوربا گاندھی اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم نے اودے پرتاپ کالج میں فلڈ لائٹس اور شائقین کی گیلری کے علاوہ ایک مصنوعی ہاکی ٹرف اور شیوپور میں ایک منی اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے گنگا ندی پر سامنے گھاٹ اور شاستری گھاٹ کی ازسر نو ترقی، جل جیون مشن کے تحت 345 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 130 دیہی پینے کے پانی کی اسکیموں، بنارس کے چھ میونسپل وارڈز کی بہتری اور مختلف مقامات پر لینڈ اسکیپنگ اور مجسموں کی تنصیب کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔
وزیر اعظم نے دستکاروں کے لیے ایم ایس ایم ای ایکتا مال، موہن سرائے میں ٹرانسپورٹ نگر اسکیم کے بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی کام، بھیلوپور میں ڈبلیو ٹی پی پر ایک میگا واٹ سولر پاور پلانٹ، 40 گرام پنچایتوں میں کمیونٹی ہالز اور بنارس کے مختلف پارکوں کی تزئین کاری کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے بنارس کی مقامی مصنوعات جیسے طبلہ، پینٹنگ، ٹھنڈائی، ترنگا برفی وغیرہ کے لیے جغرافیائی شناختی ( جی آئی ) سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اتر پردیش کی بناس ڈیری سے وابستہ دودھ فراہم کرنے والوں کو 105 کروڑ روپے سے زائد کا بونس بھی منتقل کیا۔
काशी का तेजी से चहुंमुखी विकास हो रहा है। इसी कड़ी में आज विभिन्न विकास परियोजनाओं का लोकार्पण-शिलान्यास करना मेरे लिए सौभाग्य की बात है। https://t.co/6vY4qCCLYp
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025
पिछले 10 वर्षों में बनारस के विकास ने एक नई गति पकड़ी है: PM @narendramodi pic.twitter.com/1SzcFhNW31
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
महात्मा ज्योतिबा फुले और सावित्री बाई फुले जी ने जीवन भर नारी शक्ति के हित, उनके आत्मविश्वास और समाज के कल्याण के लिए काम किया: PM @narendramodi pic.twitter.com/m0hui2d0Xh
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
बनास डेयरी ने काशी में हज़ारों परिवारों की तस्वीर और तक़दीर दोनों बदल दी है: PM @narendramodi pic.twitter.com/5HQUZ3QFKn
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
काशी अब आरोग्य की राजधानी बन रही है। pic.twitter.com/m8v7sNlpBo
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
आज काशी होकर जो भी जाता है, वो यहां के इंफ्रास्ट्रक्चर की, यहां की सुविधाओं की बहुत प्रशंसा करता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/NrdX4SKeTd
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
भारत आज विकास और विरासत, दोनों को एक साथ लेकर चल रहा है। इसका सबसे बढ़िया मॉडल, हमारी काशी बन रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/2TP0127Taj
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
यूपी—अब सिर्फ संभावनाओं की धरती नहीं रहा… अब ये सामर्थ्य और सिद्धियों की संकल्पभूमि बन रहा है! pic.twitter.com/r3USa3qfLA
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
……………………………….
) ش ح – م ش ع – ع ا )
U.No. 9795
काशी का तेजी से चहुंमुखी विकास हो रहा है। इसी कड़ी में आज विभिन्न विकास परियोजनाओं का लोकार्पण-शिलान्यास करना मेरे लिए सौभाग्य की बात है। https://t.co/6vY4qCCLYp
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025
पिछले 10 वर्षों में बनारस के विकास ने एक नई गति पकड़ी है: PM @narendramodi pic.twitter.com/1SzcFhNW31
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
महात्मा ज्योतिबा फुले और सावित्री बाई फुले जी ने जीवन भर नारी शक्ति के हित, उनके आत्मविश्वास और समाज के कल्याण के लिए काम किया: PM @narendramodi pic.twitter.com/m0hui2d0Xh
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
बनास डेयरी ने काशी में हज़ारों परिवारों की तस्वीर और तक़दीर दोनों बदल दी है: PM @narendramodi pic.twitter.com/5HQUZ3QFKn
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
काशी अब आरोग्य की राजधानी बन रही है। pic.twitter.com/m8v7sNlpBo
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
आज काशी होकर जो भी जाता है, वो यहां के इंफ्रास्ट्रक्चर की, यहां की सुविधाओं की बहुत प्रशंसा करता है: PM @narendramodi pic.twitter.com/NrdX4SKeTd
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
भारत आज विकास और विरासत, दोनों को एक साथ लेकर चल रहा है। इसका सबसे बढ़िया मॉडल, हमारी काशी बन रही है: PM @narendramodi pic.twitter.com/2TP0127Taj
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
यूपी—अब सिर्फ संभावनाओं की धरती नहीं रहा... अब ये सामर्थ्य और सिद्धियों की संकल्पभूमि बन रहा है! pic.twitter.com/r3USa3qfLA
— PMO India (@PMOIndia) April 11, 2025
जब विकास होता है तो सुविधाएं कैसे जनता-जनार्दन के पास आती हैं, काशी इसका एक बड़ा उदाहरण है। pic.twitter.com/syjhFglOao
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025
बीते वर्षों में काशी के तेज इंफ्रास्ट्रक्चर विकास से यहां कमाई-दवाई और आवाजाही की सुविधा बहुत बढ़ी है। इसीलिए यहां आने वाला हर यात्री कह रहा है… pic.twitter.com/VjHvzDPelI
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025
उत्तर प्रदेश अब सामर्थ्य और सिद्धियों की संकल्प-भूमि बन रहा है! यहां की कला और हुनर अब तेजी से अंतर्राष्ट्रीय पहचान बना रहे हैं। pic.twitter.com/MZNba8pqlN
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025
वाराणसी के मेरे परिवारजनों का अपार स्नेह और आशीर्वाद यहां के विकास कार्यों के प्रति उनके अटूट विश्वास को दर्शाने वाला है। pic.twitter.com/0xesH6RASM
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025
देश सेवा का हमारा मंत्र रहा है- सबका साथ सबका विकास। जो लोग सिर्फ सत्ता हथियाने के लिए दिन-रात खेल खेलते रहते हैं, उनका सिद्धांत है- परिवार का साथ, परिवार का विकास। pic.twitter.com/sZWNhSTyZ9
— Narendra Modi (@narendramodi) April 11, 2025