Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےتین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےتین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چنڈی گڑھ میں تین انقلابی نئے مجرمانہ قوانین– بھارتیہ نیا ئے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ چنڈی گڑھ کی شناخت دیوی ماں چنڈی سے وابستہ ہے، جو کہ طاقت کی ایک شکل ہیں، جو سچائی اور انصاف کو قائم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی فلسفہ بھارتیہ نیائے سنہتا اور بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا کے پورے فارمیٹ کی بنیاد ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی آئین کی روح سے متاثر بھارتیہ نیائے سنہتا کا عمل میں آنا ایک شاندار لمحہ ہے، کیونکہ قوم وکست بھارت کی قرارداد کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آئین کے 75 سال کی تکمیل کی یاد منانے کے اہم موڑ پرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان نظریات کو پورا کرنے کی طرف ایک ٹھوس کوشش ہے، جن کا تصور ہمارے آئین نے ملک کے شہریوں کے لیے کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس کے لائیو مظاہرے سے انہیں ابھی ایک جھلک ملی ہے کہ قوانین کو کس طرح نافذ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوانین کا لائیو ڈیمو دیکھیں۔ انہوں نے تین نئے فوجداری قوانین کے کامیاب نفاذ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے چنڈی گڑھ کی انتظامیہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی نئی نیائے سنہتا بنانے کا عمل اتنا ہی جامع ہے ،جتنا کہ خود دستاویز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ملک کے بہت سے عظیم آئین اور قانونی ماہرین کی محنت شامل ہے۔ جناب مودی نے نشان دہی کی کہ وزارت داخلہ نے جنوری 2020 میں تجاویز طلب کی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کئی ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کے تعاون کے ساتھ سپریم کورٹ کے کئی چیف جسٹسوں کی تجاویز بھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے اسٹیک ہولڈرز بشمول سپریم کورٹ، 16 ہائی کورٹس، جوڈیشل اکیڈمیز، قانون کے ادارے، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور بہت سے دانشور مباحثوں اور مناقشوں میں شامل تھے اور انہوں نے برسوں کے اپنے وسیع تجربے کو نیائے سنہتا کے لیے اپنی تجاویز اور نظریات پیش کرنے کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی جدید دنیا میں قوم کی ضروریات پر بات چیت ہوئی۔ جناب مودی نے یہ بھی  نشان دہی کی کہ آزادی کی سات دہائیوں میں عدالتی نظام کو درپیش چیلنجوں کے ساتھ ساتھ ہر ایک قانون کے عملی پہلو پرشدت سے غور و فکر کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیائے سنہتا کے مستقبل کے پہلو پر بھی کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام گہری کوششوں نے ہمیں نیائے سنہتا کی موجودہ شکل دی ہے۔ جناب مودی نے معزز سپریم کورٹ، ہائی کورٹس – پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ، خاص طور پر اور تمام معزز ججوں کا نئی نیائے سنہیتا کے لیے ان کی ٹھوس کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آگے آنے اور اس کی ملکیت لینے پر بار کا بھی شکریہ بھی ادا کیا۔ جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی یہ نیائے سنہتا، جو سب کے تعاون سے بنائی گئی ہے، ہندوستان کے عدالتی سفر میں سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس بات کی نشان دہی کرتے ہوئے کہ انگریزوں نے آزادی سے پہلے کے دور میں فوجداری قوانین کو جبر اور استحصال کا ذریعہ بنایا تھا، جناب مودی نے کہا کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) 1857 میں ملک کی پہلی بڑی آزادی کی جدوجہد کے نتیجے میں1860میں متعارف کرایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ چند برسوں بعد انڈین ایویڈینس ایکٹ متعارف کرایا گیا اور پھر سی آر پی سی کا پہلا ڈھانچہ وجود میں آیا۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ ان قوانین کا خیال اور مقصد ہندوستانیوں کو سزا دینا اور انہیں غلام بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آزادی کے کئی دہائیوں بعد بھی ہمارے قوانین اسی تعزیری ضابطہ اور تعزیری ذہنیت کے گرد گھومتے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقتاً فوقتاً قوانین میں تبدیلی کے باوجود ان کا کردار وہی رہا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ غلامی کی اس ذہنیت نے ہندوستان کی ترقی کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک کو اب اس نوآبادیاتی ذہنیت سے باہر آنا چاہیے، وزیر اعظم نے اپیل کی کہ ملک کی طاقت کو ملک کی تعمیر میں استعمال کیا جانا چاہیے، جس کے لیے قومی سوچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس سال یوم آزادی کی تقریر کے دوران انہوں نے ملک کو غلامی کی ذہنیت سے نجات دلانے کا عہد کیا تھا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ نئی نیائے سنہتا کے نفاذ کے ساتھ ہی ملک نے اس سمت میں ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیائے سنہتا ‘عوام کے، عوام کے ذریعے، عوام کے لیے’ کے جذبے کو تقویت دے رہی ہے، جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ نیائے سنہتا مساوات، ہم آہنگی اور سماجی انصاف کے نظریات سے بُنی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہونے کے باوجود، عملی حقیقت مختلف تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب لوگ قانون سے ڈرتے ہیں، یہاں تک کہ عدالت یا تھانے میں قدم رکھنے میں بھی۔ وزیراعظم نے تبصرہ کیا کہ نئی نیائے سنہتا معاشرے کی نفسیات کو بدلنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر غریب آدمی یہ یقین رکھے گا کہ ملک کا قانون مساوات کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے آئین میں یقین دہانی کرائے گئے سچے سماجی انصاف  کی تجسیم ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا اور بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا ہر متاثرہ کے تئیں حساسیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے شہریوں کے لیے اس کی تفصیلات جاننا ضروری ہے۔ وہاں موجود حاضرین سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ لائیو ڈیمو دیکھیں،جناب مودی نے زوردے کرکہا کہ آج چنڈی گڑھ میں دکھائے جانے والے لائیو ڈیمو کو ہر ریاست کی پولیس کو فروغ  دینا اور نشر کرنا چاہیے۔ قوانین میں ایسی دفعات شامل ہیں، جیسے کہ شکایت کے 90 دن کے اندر، متاثرہ کو کیس کی پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم کرنی ہوں گی اور یہ معلومات ایس ایم ایس جیسی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے براہ راست اس تک پہنچیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے کے خلاف کارروائی کے لیے ایک نظام بنایا گیا ہے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک الگ باب متعارف کرایا گیا ہے ،جس میں کام کی جگہ، گھر اور معاشرے میں ان کے حقوق اور تحفظ شامل ہے۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا کہ نیائے سنہتا نے اس بات کو یقینی بنایا کہ قانون متاثرہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف عصمت دری جیسے گھناؤنے جرائم میں پہلی سماعت سے 60 دن کے اندر فرد جرم عائد کی جائے گی اور سماعت مکمل ہونے کے 45 دن کے اندر فیصلہ سنانے کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں سماعت دو مرتبہ سے زیادہ ملتوی نہ کی جائے۔

جناب مودی نے کہا کہ ‘‘سٹیزن فرسٹ نیائے سنہتا کا بنیادی منتر ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوانین شہری حقوق کے محافظ اور‘انصاف کی آسانی’ کی بنیاد بن رہے ہیں۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ پہلے ایف آئی آر درج کرانا بہت مشکل تھا، جناب مودی نے کہا کہ اب زیرو ایف آئی آر کو قانونی شکل دی گئی ہے اور اب کہیں سے بھی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ کو ایف آئی آر کی کاپی دینے کا حق دیا گیا ہے اور اب ملزم کے خلاف کوئی بھی مقدمہ اسی صورت میں واپس لیا جائے گا جب متاثرہ شخص راضی ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب پولیس کسی بھی شخص کو اپنے طور پر حراست میں نہیں لے سکے گی اور نیائے سنہتا میں اس کے خاندان والوں کو مطلع کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نئی نیائے سنہتا کے دیگر اہم پہلوؤں کے طور پر انسانیت اور حساسیت کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اب ملزم کو بغیر سزا کے زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا ہے اور اب ایسے جرم کی صورت میں جس کی سزا 3 سال سے کم ہے، گرفتاری بھی صرف اعلیٰ حکام کی رضامندی سے کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معمولی جرائم کے لیے لازمی ضمانت بھی  فراہم کی گئی ہے۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عام جرائم میں بھی سزا کی جگہ کمیونٹی سروس کا آپشن رکھا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملزمان کو معاشرے کے مفاد میں مثبت سمت میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع ملیں گے۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ نئی نیائے سنہتا پہلی بار مجرموں کے تئیں بھی بہت حساس ہے اور نیائے سنہتا کے نفاذ کے بعد ایسے ہزاروں قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا، جو پرانے قوانین کی وجہ سے قید تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی نیائے سنہتا شہری حقوق کو بااختیار بنانے کو مزید تقویت دیں گی۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انصاف کا پہلا معیار بروقت انصاف ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک نے نئی نیائے سنہتا متعارف کروا کر تیز رفتار انصاف کی طرف ایک بڑی جست لگائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیائے سنہتا میں چارج شیٹ داخل کرنے اور جلد فیصلے دینے کو ترجیح دی گئی ہے اور کسی بھی کیس میں ہر مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے وقت کی حد مقرر کی گئی ہے۔یہ تبصرہ کرتے ہوئے کہ نئی لاگو کی گئی نیائے سنہتا کو پختہ ہونے کے لیے وقت درکار ہے، جناب مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اتنے کم وقت میں ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والے نتائج انتہائی تسلی بخش تھے۔انہوں نے چنڈی گڑھ کی مثالیں دیں، جہاں گاڑی چوری کا کیس صرف 2 ماہ اور 11 دن میں مکمل ہوا اور ایک علاقے میں بدامنی پھیلانے کے معاملے میں ملزم کو بھی عدالت نے صرف 20 دن میں مکمل سماعت کے بعد سزا سنائی۔ انہوں نے دہلی اور بہار میں تیز رفتار انصاف کی مثالیں بھی پیش کیں اور کہا کہ ان تیز رفتار فیصلوں نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی طاقت اور اثر کو ظاہر کیا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبدیلیاں اور نتائج اس وقت معلوم ہوتے ہیں، جب عام شہریوں کے مفادات اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے وقفِ ایک حکومت ہو۔ انہوں نے مزید اپیل کی کہ ان فیصلوں پر ملک میں زیادہ سے زیادہ بحث ہونی چاہیے، تاکہ ہر ہندوستانی کو معلوم ہو کہ انصاف کے لیے اس کی طاقت کیسے بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجرموں کو پرانے اور غیر موجود تاخیری نظام انصاف سے بھی ہوشیارکرے گا۔

جناب مودی نے کہا،‘‘ضوابط اور قوانین تبھی مؤثر ہوتے ہیں، جب وہ وقت سے مطابقت رکھتے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جرائم اور مجرموں کے طریقے بدل چکے ہیں، جس کی وجہ سے جدید قوانین متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ ڈیجیٹل ثبوت کو ایک اہم ثبوت کے طور پر رکھا جا سکتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پورے عمل کی ویڈیو گرافی کو لازمی قرار دیا گیاہے کہ تفتیش کے دوران ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، جناب مودی نے کہا کہ مفیدآلات جیسے ای- ساکشیہ، نیائے شروتی، نیائے سیتو، ای-سمن پورٹل نئے قوانین کو لاگو کرنے کے لیے  استعمال کئے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب عدالت اور پولیس الیکٹرانک میڈیم کے ذریعے سمن براہ راست فون پر بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گواہوں کے بیانات کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ڈیجیٹل ثبوت اب عدالت میں بھی درست ہوں گے، جناب مودی نے کہا کہ یہ انصاف کی بنیاد بن جائے گا اور مجرم کے پکڑے جانے تک وقت کے غیر ضروری ضیاع کو روکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلیاں ملک کی سلامتی کے لیے اتنی ہی اہم ہیں اور ڈیجیٹل شواہد اور ٹیکنالوجی کے انضمام سے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے قوانین کے تحت دہشت گرد یا دہشت گرد تنظیمیں قانون کی پیچیدگیوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ نئی نیائے سنہتا ہر محکمے کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور ملک کی ترقی کو تیز کرے گی، جناب مودی نے زور دیا کہ اس سے بدعنوانی کو روکنے میں مدد ملے گی جو قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر غیر ملکی سرمایہ کار طویل اور تاخیری انصاف کے خوف کی وجہ سے پہلے ہندوستان میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ خوف ختم ہو جائے گا تو سرمایہ کاری بڑھے گی، جس سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔

یہ نشان دہی کرتے ہوئے کہ ملک کا قانون شہریوں کے لیے ہے، وزیر اعظم نے کہا، اس لیے قانونی عمل بھی عوام کی سہولت کے لیے ہونا چاہیے۔ انڈین پینل کوڈ میں موجود خامیوں اور مجرموں کے خلاف ایماندار لوگوں کے لیے قانون کے خوف پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ نئی نیائے سنہتا نے لوگوں کو اس طرح کی پریشانیوں سے نجات دلائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے برطانوی دور حکومت کے 1500 سے زائد پرانے قوانین کو ختم کر دیا ہے۔

جناب مودی نے زور دے کرکہا کہ ہمارے نقطہ نظر کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ قانون ہمارے ملک میں شہریوں کو بااختیار بنانے کا ذریعہ بن سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ایسے قوانین تھے ،جن میں بات چیت اور غور و خوض کا فقدان تھا۔ دفعہ 370 اور تین طلاق کو منسوخ کرنے کی مثال دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس پر کافی بحث ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں وقف بورڈ سے متعلق قانون پر بھی بحث ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ ان قوانین کو بھی وہی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، جو شہریوں کے وقار اور عزت نفس کو بڑھانے کے لیے بنائے گئے تھے۔ انہوں نے معذور افراد کے حقوق کے قانون2016 کے نفاذ کی مثال پیش کی، جس نے نہ صرف دویانگ جنوں کو بااختیار بنایا، بلکہ معاشرے کو مزید جامع اور حساس بنانے کی مہم بھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ اسی طرح کی ایک بڑی تبدیلی کی بنیاد ڈالنے جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح خواجہ سراؤں سے متعلق قوانین، ثالثی ایکٹ، جی ایس ٹی ایکٹ بنائے گئے، جن پر مثبت بات چیت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک کی طاقت اس کے شہری ہوتے ہیں اور ملک کا قانون شہریوں کی طاقت ہوتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس سے لوگوں کو قانون کی پاسداری کرنے کی ترغیب ملے گی اور قانون کے تئیں شہریوں کی یہ وفاداری ملک کا ایک بڑا اثاثہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچے۔ جناب مودی نے ہر محکمہ، ہر ایجنسی، ہر افسر اور ہر پولیس والے سے اپیل کی کہ وہ نیائے سنہتا کی نئی دفعات کو جانیں اور ان کی روح کو سمجھیں۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فعال طور پر کام کریں کہ نیائے سنہتا کو مؤثر طریقے سے لاگو کیا جائے، تاکہ اس کا اثر زمین پر نظر آئے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان نئے حقوق سے ممکنہ حد تک آگاہ رہیں۔ اس بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ اس کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نیائے سنہتا کو جتنی زیادہ مؤثر طریقے سے لاگو کیا جائے گا، ہم ملک کو ایک بہتر اور روشن مستقبل مہیا کرنے میں کامیاب ہوں گے، جو ہمارے بچوں کی زندگی کا تعین کرے گا اور ہماری خدمت کے اطمینان کا تعین کرے گا۔ تقریر کے اختتام پر جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہم سب مل کر اس سمت میں کام کریں گے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار بڑھائیں گے۔

پنجاب کے گورنر اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ کے منتظم جناب گلاب چند کٹاریہ،امورداخلہ اور  امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب ستنام سنگھ سندھو اس تقریب میں دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نریندر نے آج چنڈی گڑھ میں تین انقلابی نئے فوجداری قوانین– بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کیا۔

تینوں قوانین کا تصور وزیراعظم کے وژن پر مبنی ہے، جس کا مقصد نوآبادیاتی دور کے ان قوانین کو ہٹاناہے، جو آزادی کے بعد بھی موجود تھے اور سزا سے انصاف کی طرف توجہ مرکوز کرکے عدالتی نظام کو تبدیل کرنا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس پروگرام کا موضوع ‘‘محفوظ معاشرہ، ترقی یافتہ ہندوستان- سزا سے انصاف تک’’ہے۔

نئے فوجداری قوانین، جو یکم جولائی 2024 کو ملک بھر میں نافذ کیے گئے تھے، ان کا مقصد ہندوستان کے قانونی نظام کو زیادہ شفاف، مؤثر اور عصری معاشرے کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے قابل بنانا ہے۔ یہ تاریخی اصلاحات ہندوستان کے مجرمانہ انصاف کے نظام کی ایک تاریخی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں، جو سائبر جرائم، منظم جرائم اور مختلف جرائم کے متاثرین کے لیے انصاف کو یقینی بنانے جیسے جدید دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نئے فریم ورکس پیش کرتی ہیں۔

پروگرام نے ان قوانین کے عملی اطلاق کو دکھایا اوریہ ظاہر کیا کہ وہ کس طرح پہلے سے ہی فوجداری انصاف کے منظر نامے کو نئی شکل دے رہے ہیں۔ ایک لائیو مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں جرائم سین کی تفتیش کی نقل کی گئی، جہاں نئے قوانین کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

 

 

*************

 

 

(ش ح ۔اک۔ن ع(

U.No 3347