وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے آج ماریشس کے ریڈوایٹ میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ہندوستان-ماریشس ترقیاتی شراکت داری کے تحت نافذ کیا گیا یہ تاریخی پروجیکٹ، ماریشس میں صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔
سال 2017 کے مفاہمت نامے کے تحت 4.74 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی، یہ جدید ترین انسٹی ٹیوٹ وزارتوں، عوامی دفاتر، نیم سرکاری ادارے اور سرکاری کاروبار میں ماریشس کے سرکاری ملازمین کی تربیت کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ تربیت کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ پبلک ایڈمنسٹریشن، تحقیق کو فروغ دینے، گورننس اسٹڈیز اور ہندوستان کے ساتھ ادارہ جاتی روابط میں ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے آئی ٹی ای سی اور جی او آئی اسکالرشپ کے سابق طلباء سے بھی بات چیت کی، جو پہلے ہندوستان میں تربیت اور تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ صلاحیت سازی کے ان تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔
گلوبل ساؤتھ کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کے ساتھ ہم آہنگ، یہ ادارہ بحر ہند کے علاقے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار اور جامع ہندوستان-ماریشس شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ص ج
U.NO.8197
PM @narendramodi and PM @Ramgoolam_Dr jointly inaugurated the Atal Bihari Vajpayee Institute of Public Service and Innovation in Mauritius. It will serve as a hub for learning, research and public service. pic.twitter.com/1ZjqsXnWNb
— PMO India (@PMOIndia) March 12, 2025
PM Dr. Navinchandra Ramgoolam and I jointly inaugurated the Atal Bihari Vajpayee Institute of Public Service and Innovation. It will serve as a hub for learning, research and public service, fostering new ideas and leadership for the future. It also strengthens our shared… pic.twitter.com/hrb5p7XRkp
— Narendra Modi (@narendramodi) March 12, 2025